کرکٹ کے سوا بھی عشق کیا ہے؟محمدرضوان کا دلچسپ جواب


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ویسے تو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ہیں،ان کی ذاتی زندگی سے متلعق بھی سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، اس بار تو محمد رضوان نے خود ہی بہت دلچسپ انکشاف کردیا۔

سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے لو میرج سے متعلق انکشاف کیا،میزبان نے رضوان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں عشق ہوا ؟اس کے جواب میں رضوان نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی لو میرج ہے۔

محمد رضوان کی شادی اور اہلیہ سے متعلق تصاویر اب تک منظر عام پر نہیں آئیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی دو بیٹیوں کی افواہیں بھی زیرگردش ہیں،جبکہ رضوان خود کہہ چکے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا سے متعلق زیادہ آگہی نہیں، ان کے پاس واٹس ایپ کے علاوہ کوئی ایسا اکاؤنٹ نہیں جسے سے وہ خود دیکھتے ہوں جب کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ان کے بھائی چلاتے ہیں۔



قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ولی اور سنگاپورین کھلاڑی ٹم ڈیوڈ نے بارہا دینِ اسلام سے متعلق سوالات کیے۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے پروگرام میں ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ مشتاق احمد سے بات چیت کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ محمد رضوان نے کہا کہ جب غیر ملکی کھلاڑی ہم سے ہمارے دین اور نماز کے بارے میں پوچھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انہیں ان سب میں سکون مل رہا ہے، ہم مسلمانوں کو عجیب لگ رہا ہوتا ہے کہ ہم ان کے سامنے نماز پڑھ رہے ہیں یا داڑھی رکھی ہوئی ہے لیکن انہیں اچھا لگ رہا ہوتا ہے۔

 
Last edited by a moderator:

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

یہ دین کی بات بھی ہضم نہیں ہوتی ہمارے چند گدھوں کو۔ وہ اس پر بھی اعتراض کرتے ہیں