کرکٹ پر لگے گہرے زخم پر سب مل کر سوچیں: اعتزاز احسن

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
986126_871344_23-%D8%A7%D8%B9%D8%AA%D8%B2%D8%A7%D8%B2_akhbar.jpg


کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کرکٹ کے بارے میں جو زخم لگا ہے بڑا گہرا زخم لگا ہے ۔ پاکستان کی ساری قوم ایک ہی کھیل میں دلچسپی لیتی ہے ہاکی یہاں ختم ہوگئی۔ریسلنگ میں کچھ با عزت کام کرکے آرہے ہیں۔ اس وقت یہ بھی کہنے کی ضروت ہے کہ کرکٹ کے معاملے پر ساری جماعتیں مل کر سوچیں پارلیمنٹ میں بیٹھ جائیں۔

پارلیمنٹ کا ایک سیشن کرلیں اس میں سوچیں کہ اس پر کیا رد عمل ہونا چاہئے حکومت کو اس کا تدارک کیا کرنا چاہئے ۔جو دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں وہ انڈیا کے علاوہ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔کل برطانیہ ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے بھی آنا تھا۔لگتا ہے کہ پیچھے سے کسی نے بٹن دبایا ہے عین اس وقت جب کپتانوں کو ٹاس کرنی تھی یہ سارا کچھ ہوگیا۔اس پر قوم کو تمام سیاسی مخالفتوں کو بھلا کر پیچھے رکھ کر کوئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔


پیپلز پارٹی کی انتخابات میں کارکردگی پر بہت افسوس ہے میں گزشتہ دو برسوں سے یہ کہتا رہا ہوں کہ ہمیں پنجاب پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم پنجاب میں تنظیم سازی نہیں کرسکے ہیں ضلعی اور یو سی سطح پر ہمیں تنظیم سازی کی اشد ضرورت ہے۔یہ صرف تنظیم سازی کا معاملہ بھی نہیں ہے اس میں دو تین اوراہم باتیں ہیں۔

اگر ہم محنت کریں تو ہم اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔ ہمارا جو موقف ہے پروگرام ہے ہمارا جو سارا فلسفہ ہے ہمیں دکھانا ہے کہ اس کی موزونیت آج بھی قائم ہے۔ ہم وہ دکھا سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس بہترین لیڈر شپ ہے ۔ سندھ کی جانب پیپلز پارٹی کی توجہ زیادہ رہی ہے پنجاب کی طرف نظر نہیں پڑی اور یہاں محنت کم ہوئی ہے۔

دو سال بعد جب پارٹیاں انتخابات کے لئے جائیں گی تو صرف ہمارا ہی نہیں دوسروں کا بھی ریکارڈ دیکھا جائے گا۔ اس وقت ووٹر یہ دیکھے گاکہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ میں کیا خلفشار ہوااور میاں صاحب کیوں باہر بیٹھے رہے اور واپس کیوں نہیں آتے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔

ہمارے پا س لیڈر شپ زیادہ شائستہ ہے جس طرح کے مناظر ن لیگ اور پی ٹی آئی نے دکھائے ہیں قومی اسمبلی کے فلور پر اس وقت آ پ کو پیپلز پارٹی کی شائستگی یاد آتی ہے تو وہ شائستگی بھی اگلے انتخابات میں کام آئے گی۔ مجھ سمیت کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے کوئی مطمئن نہیں ہے ۔ہم اس بات ضرور تجزیہ کریں گے کہ ہماری شکست کی کیا وجوہات ہیں اوراس کا ہم کس طرح تدارک کرسکتے ہیں۔

Source
 
Last edited:

Haha

Minister (2k+ posts)
اسکو کہتے ہیں محب وطنی
حب ال وطنی ہر چیز ہر
Affiliation
سے بالا تر ہونی چاہئے حلالی ماں باپ کی حلالی اولاد کی طرح
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
Very well said it’s a matter of Pakistan who gained soft and a peaceful nation image after a long time cos world only believes on indian lies due to incompetency of our greedy leadership , would you expect any reasonable contribution from idiot bilawal and daughter of bloody india miryum 420 who always ready for sale , first time the cruel world come across with honest leadership in Pakistan