کولمبو: سابق سری لنکن وزیر کھیل ماہن دادا نے 2011 ورلڈ کپ فائنل کو فکس قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں سابق سری لنکن وزیر کھیل ماہن دادا نے 2011 ورلڈ کپ فائنل کو فکس قرار دے دیا۔ سابق سری لنکن وزیر کھیل نےکہا کہ میچ فکسنگ میں کھلاڑی ملوث نہیں تھے، لیکن کوئی اور لوگ شامل تھے،دوسری جانب سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے میچ فکسنگ کے شواہد کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ فائنل 2011 میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا اور بھارت نے اپنے ہی ملک میں ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Sports/14347-1592420400