کرونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار، ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا، ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی۔

کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کی گئی ہے۔ کووریڈ ڈیوائس سی ٹی سکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی۔ کووریڈ ڈیوائس پھپھڑوں میں موجود کورونا وائرس کی تشخیص کر سکے گی۔ ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دے گی۔ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 51 لاکھ 41 ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 752 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 613 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 826، سندھ میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 134 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/574408
 

Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
PAKISTAN K LEYE LOG TO BOHT KUCH KERNA CHAHTEY HAEN AUR APNEY TOR PER KER BI RAHAEY HAEN .HAMAREY OPER BAETHEY BABU BI KUCH REHNAMAI KERAEN