کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
535214_7310126_magazine.jpg


کراچی: سپرہائیوے مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائیوے میں آخری دن بیوپاری بھی خوش اور خریداروں کے چہرے بھی کھل اٹھے، مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں نیچے آگئیں۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ 9 جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں آخری روز تک 7 لاکھ قربانی کا جانور لایا گیا اور 41 روز سے سجنے والی مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بیوپاریوں نے شہریوں کی فراغ دلی کا خوب فائدہ اٹھایا، خوشی خوشی گھروں کو واپسی شروع کردی، قوت خرید نہ ہونے کے باوجود شہریوں نے بڑی رغبت سے خریداری کی، سہراب گوٹھ مویشی منڈی کے 48 بلاکس میں سے 85 فیصد پنڈال خالی ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عیدالضحیٰ کے روز بھی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے جانور دستیاب ہوں گے، مویشی منڈی میں 70 سے 80 ہزار روپے میں بھی جانور آسانی سے دستیاب ہے، مویشی منڈی میں 40 سے 50 ہزار کا جانور بھی فروخت ہوا، اس وقت اچھی نسل کے بکرے بھی 25 ہزار میں فروخت ہورہے ہیں۔

 

AZ1

Minister (2k+ posts)
thats because shortage of cows in the market. they did this so that demand remains high and supply low and price can go up and it did difference of 50-1 lac rupees of same cow
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
پد شیر
Bubber Shair

عید پر جو تو نے غریبوں کا رونا رو کر تھریڈ بنایا تھا اس وقت بھی میں نے تجھے کہا تھا کہ اس سال ریکارڈ قربانی کی گئی ہے
مگر تیری کھوتی عقل شریفوں کی ٹٹہ سرائی کے علاوہ نہ کچھ سوچتی نہ بولتی ہے

?