کراچی:پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کو اغوا کرنے والا گروہ پکڑا گیا

351755_8673678_updates.jpg


خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع ایسٹ پولیس نے جعلی پولیس یونیفارم پہن کر خود کو پولیس اہلکار بتا کر شہریوں کو اغوا کرکے ان سے تاوان اینٹھنے والے گروہ کے 6ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان مختلف محکموں کی یونیفارم پہن کر خود کو پولیس، کسٹم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو اغوا کرلیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والا گینگ 6 ملزمان پر مشمل ہے جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، ملزمان دکانوں سے سامان اور نقدی وغیرہ لوٹنے کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔​

پولیس نے ملزمان کی معاونت کرنے والے کراچی کے زمان ٹاؤن تھانے کے ایک پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان اغوا برائے تاوان، لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے،

گرفتار ہونےو الے ملزمان سے جعلی وردیاں ، اسلحہ، موبائل فونز اور گاڑی برآمد کرلی ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق گینگ کے پانچوں ارکان سے فرار ہونےو الے ملزم کی معلومات حاصل کرکے گرفتاری کیلئے تلاش بھی شروع کردی جائے گی۔​
 
Last edited: