کراچی والوں کے لئے خوشخبری، سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی منصوبے کا آغاز

4.jpg

کراچی والوں کے لئے خوشخبری، سی پیک کے تحت کراچی کے لیے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن منصوبہ شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور نے کراچی کے لیے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس کا فیصلہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چین اور پاکستان کی جانب سے کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے اور یہ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1441693053861904384
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کا شمار دنیا کی اول درجے کی بندرگاہوں میں ہوگا، منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ تقریباً 3.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری پر مبنی یہ منصوبہ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آباد کاری بھی فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئے 20.7 ارب روپے کی لاگت کے لیول کراسنگ انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری دی تھی۔