کراچی، ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے 30 سے زائد لوگوں کو لوٹ لیا

karchh1i1i.jpg


کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں موبائل فون چھینے جانے کی بڑی واردات پیش آئی جس میں کریم آباد میں چائے کے ہوٹل میں بیٹھے 30 سے زائد افراد سے موبائل فون چھین لیے گئے۔

مسلح ڈاکو ہوٹل پر موجود لوگوں سے نقدی اور قیمتی سامان بھی چھین کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق 5 سے 6 ڈاکو 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے مفرور ملزموں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب کچھ روز قبل کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ میں نجی کمپنی کے شوروم پر ہونے والی بڑی ڈکیتی کے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کمپنی میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ادارے کا ملازم ملوث نکلا، جسے اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار 3 ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ کار، ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی رقم ساڑھے چھ لاکھ روپے، ڈکیتی کی رقم سے خریدی گئی ایک نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل اور ایک نیا آئی فون برآمد کیا گیا ہے۔
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Need to find the head of the serpent. Every body knows where that is in Karachi
New York city was terrible city to live in 70 , 80s and early 90s due to street crimes, once Guilliani crushed the coso nostra , petty crime disappeared, because the mafia was behind every little and large crime in the city.