کاغذ کی قیمتیں ڈبل: پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

urdu-baz1111.jpg


ملک بھر میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، پیٹرول، بجلی ، گیس ، سبزی ، دالیں، پھل سب کچھ ہی مہنگا ہے، ایسے میں کاغذ بھی مہنگائی سے نہ بچ سکا۔

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،جس کے بعد پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا، دینی اور عصری تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

صدر انجمن تاجران خالد پرویز کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چند ماہ کے دوران کاغذ کی قیمت 105 روپے سے بڑھا کر 210 روپے فی کلو کر دی گئی،پبلشرز نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل کاغذ پر قرآن پاک اور قرآنی قاعدے نہیں چھاپے جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پیپر ملز نے چند ماہ کے دوران چار مرتبہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کیا،ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹینڈرز اٹھانے والے بھی پریشان ہیں،پبلشرز نے 190 روپے فی کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا،کاغذ کی قیمت اب 210 روپے کلو ہوگئی،آرڈر پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلشرز کسی بھی طرح کروڑوں روپے کا نقصان برداشت نہیں کر سکتے،حکومت کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Every thing will go high...
Poor and middle class will suffer heavily.. Hamza Kukri giving Bashan today..He can't speak proper sentences..LHC act like Hamza servant..Afsos ka muqam ha..
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
سری لنکا میں بھی ، کام پپیر کی شارٹیج سے شروع ہوا تھا ، بعد میں پیٹرول بحران ، اور پھر غداروں کی لاشیں ، پتا نہیں کب ہم بھی دیکھیں گیں ملک دشمن عناصر کی ادھ ننگی لاشیں ،جو ملک کو لوٹ کر کھا گئے اور ابھی بھی انکی بھوکیں ختم نہیں ہو رہی
 

such786

Senator (1k+ posts)
Same thing in USA paper shortage and government is worried about shortage of paper to print balet paper for November Election. Petrol, deisal,, grocery and car prices and houses and every thing gone so expensive in USA too.