کابل میں امریکی این جی او پر حملے کی مذمت

Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Kabul-attack.jpg


کابل میں امریکی این جی او پر حملے کی مذمت

وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

امریکہ کابل میں غیرمنافعی تنظیم اور یوایس ایڈ کی عملدرآمدی شراکت دار ”کاؤنٹرپارٹ انٹرنیشنل” کے خلاف طالبان کے حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی یہ تنظیم ایسے پروگرام چلاتی ہے جن سے امن کے لیے بات چیت کی حوصلہ افزائی، نوجوانوں کی شرکت میں اضافے اور خواتین کے لیے مواقع بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے افغان اور غیرملکی عملے نے افغان عوام کی خدمت اور اپنے ملک کے پرامن و جامع مستقبل کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔

اس متشدد حملے میں دوسروں کی خدمات، تعلیم اور جامعیت جیسی اعلیٰ اقدار کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی ”کاؤنٹرپارٹ” جیسی تنظیمیں اعانت کرتی ہیں۔ ہم افغانستان کی بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے حملے کا جواب دیا اور جانیں بچانے کے لیے فوری کارروائی کی۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی فوری صحت یابی کے خواہش مند ہیں اور ایک مرتبہ پھر طالبان سے کہتے ہیں کہ وہ شہریوں پر دانستہ حملے روک دیں۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 
Last edited by a moderator:

LeezaKhan

Minister (2k+ posts)
جب افغان معصوم سیویلین پر امریکی درندے حملے کرتے ہیں اور منٹوں میں درجنوں بچے اور عورتیں بھون دیتے ہیں تب مذمت کدھر جاتی ہے؟
یہ انسان ہیں اور وہ نہیں
اللہ کرے تم سب کتوں کی موت مرو۔
 

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
جب افغان معصوم سیویلین پر امریکی درندے حملے کرتے ہیں اور منٹوں میں درجنوں بچے اور عورتیں بھون دیتے ہیں تب مذمت کدھر جاتی ہے؟
یہ انسان ہیں اور وہ نہیں
اللہ کرے تم سب کتوں کی موت مرو۔
They should talk to Afghans. They are ruling that country for 19 years. Why are they in this site?
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
بھائ امریکہ، کتنی مار کھانے کے بعد بھاگنے کا پروگرام ہے ؟
کیا تمہارے نمبر پورے نہیں ہوۓ یا پھر مذید پھینٹی کھانے کا شوق پورا نہیں ہوا ۔ اب مار مار کے مارنے والے کو بھی شرم آنے لگی ہوگی ۔


 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کسی بھی مقامی یا غیر مقامی بے گناہ کی ہلاکت کی مذمت کرنی چاہے اگر وہ این جی او کی آڑ میں امریکی مفاد کا تحفظ نا کر رہا ہو