ڈیوڈ وارنر نے مداح کو اپنے گلوزدیکر شائقین کے دل جیت لئے،ویڈیووائرل

david-warer211fs113.jpg


آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایڈیلیڈ میں جاری ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ پہلے روز اپنے نوجوان مداح کو اپنے گلوز دے کر اس کا دن بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپننگ پارٹنر مارکس ہیرس کے جلد آؤٹ ہونے کے باوجود وارنر نے آسٹریلیا کو اچھا آغاز دیا، تاہم بائیں ہاتھ کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے سے محروم رہے اور بین ا سٹوکس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے 167 گیندوں پر 95 رنز بنائے۔ انہیں 65ویں اوور میں بین اسٹوکس نے آؤٹ کیا۔ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ ہونے پر مایوس دیکھا جاسکتا ہے۔


ڈریسنگ روم کی طرف اپنا راستہ بناتے ہوئے، بلے باز نے اپنے دستانے اسٹینڈ میں موجود ایک نوجوان بچے کو دیدئیے، جو کھلاڑی کی جانب سے دستانے دیئے جانے پہ بہت خوش ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1471420410637942786
اس پوسٹ کو شائقین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور اسے وارنر کے اس عمل نے مداحوں کا دل جیت لیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، "لوگوں کو اس شخص کی مزید تعریف کرنے کی ضرورت ہے، یہ کیسا کھلاڑی ہے جس کو دیکھ کر ہم سب کو برسوں سے خوشی ہوئی


یہ اتنے ٹیسٹ میچوں میں دوسرا موقع تھا جب وارنر سنچری بنانے سے محروم رہے۔ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران وارنر 176 گیندوں پر 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دی گابا میں میزبان ٹیم نے میچ نو وکٹوں سے جیت لیا تھا۔