ڈیوڈوارنر کی پچ خراب کرنے کی کوشش؟ ویڈیووائرل

david1111.jpg


پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے پہلے سیشن کے دوران آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی جانب سے جان بوجھ کر پچ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کا تاریخی دورہ پاکستان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس میں صرف کرکٹ ہی نہیں کھلاڑیوں کے ایکشنز پر بھی سب کی نظریں ہیں، آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو امپائر احسن رضا نے جان بوجھ کر پچ کے خطرے والے حصے پر دوڑنے کی کوشش کرنے پر تنبیہ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اپنی کریز سے باہر بیٹنگ کر رہے تھے اور سطح کے ریڈ زون میں قدم رکھ رہے تھے جب امپائرز نے انہیں تنبیہ کی ، امپائر کی جانب سے تنبیہ کے بعد بابر اعظم نے بھی وارنر کو سمجھایا کہ وہ بار بار وکٹ کے درمیان آرہے ہیں۔

وارنر نے فوری طور پر یہ کہہ کر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "آپ مجھے اور کہاں بھگانا چاہتے ہیں؟"۔


چونکہ وارنر کی ماضی میں پچ اور گیند کی حالت میں ہیرا پھیری کے لیے غلط حربوں کے استعمال کی تاریخ رہی ہے، اس لیے امپائرز کی جانب سے زیرو ٹالیرنس کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس سے قبل کراچی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ہتھوڑے کے ساتھ پچ ہموار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1506878561038512129

یاد رہے کہ گزشتہ روز روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 351 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے اور جیت کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں، اوپنر امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں کینگروز نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں روز کا کھیل جاری ہے۔