ڈیجیٹل ڈکٹیٹرشپ،پی ٹی اے انٹرنیٹ ڈیٹا تک مکمل رسائی حاصل کرنے کو تیار

7ptadigitaldictatorship.jpg

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ایک نئے قانون کے ذریعے انٹرنیٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے آگے بڑھ رہی ہے جو انہیں اس بات پر مکمل کنٹرول دے گی کہ کون انٹرنیٹ پر کیا دیکھ سکتا ہے، اور یہ کنٹرول حاصل کرنے سے وہ پورے ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کرسکتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق پی ٹی اے یہ کنٹرول کرتی ہےکہ پاکستان سے کن ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور کون سی نہیں ہے۔ اس نے اب تک انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کو ان ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دے کر اس کنٹرول کو نافذ کیا ہے جو پاکستان سے سنٹرلائزڈ ڈومین نیم سسٹم (C-DNS) کے ذریعے حاصل نہیں کی جاتی ہیں۔

تاہم اب شہبازشریف کی حکومت میں پی ٹی اے کو C-DNS کے ذریعے DNS سرورز پر کنٹرول حاصل کر کے خود ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے قابل بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

اس ممکنہ قانون کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنا آنا شروع ہوگیا ہے، صحافیوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں رہتے جو جماعتیں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کیلئے بلند و بانگ دعوے کرتی تھی آج وہیں جماعتیں اس پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے پرتول رہی ہے۔

صحافی عمر چیمہ نےاس خبر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ قانون ہے جس پر عمل درآمد کیلئے پی ٹی اے شہباز حکومت کے نیچے عمل درآمد کی تیاری کررہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1538855993962074113
صحافی وپروڈیوسر عدیل راجہ نے لکھا کہ یہ قانون آج ہمیں میسر ڈیجیٹل دنیا کو تباہ کردے گا۔

https://twitter.com/x/status/1538857930216591360
صحافی اویس سلیم نے لکھا کہ کسی کو یاد ہے کہ جب تحریک انصاف کی حکومت نے پیکاآرڈیننس متعارف کروایا تو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کتنا واویلا کیا کرتے تھے؟

https://twitter.com/x/status/1538858834663464962
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
Not sure what the actual agenda of Imported Sarkar is, but If explicit sites containing porn etc. can be blocked by this. Good, go ahead!
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
jo karna hai whatsapp pe karo encrypted apps pe karo us tak resai k leye hacking chaye jo inki okat ni hai