ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کرنے پر سول ایوی ایشن کا ایئرلائنز کیخلاف نوٹس

caa.jpg


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں ڈومیسٹک پروازیں روک کر انٹرنیشنل فلائٹس چلانے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) ودیگر 3 ایئرلائنز سے جواب طلب کر لیا۔ سی اے اے نے کہا کہ اسے فضائی کمپنیوں کی اندرون ملک پروازیں روکنے سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ آپریشنل وجوہات اور دیگر بہانوں سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے طیارے استعمال ہوئے، تکنیکی وجوہات پر ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کیلئے پہلے اجازت طلب کی جائے اور انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئر لائن آپریٹرز حلف نامہ پیش کریں گے۔


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے و دیگر 3 ایئرلائنز کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ شیڈولڈ ڈومیسٹک پروازیں پابندی کے ساتھ چلائی جائیں، ایئر لائنز مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔ کیونکہ اسے یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر کے درمیان 383 ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کا علم ہوا ہے۔
 
Last edited: