ڈرامہ ’ ’میرے پاس تم ہو“ پر عدالت میں دلچسپ مکالمے

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
88518926_79713633.jpg

https://twitter.com/x/status/1220278320581038080

لاہور: تنقید کا نشانہ بننے والے مقبول ڈرامے ’ ’میرے پاس تم ہو“ کی آخری قسط رکوانے کیلئے درخواست کی سماعت میں عدالت نے ڈائریکٹر, پروڈیوسر ، مصنف ، وفاق، پیمرا اور سندھ سنسر بورڈ، کو نوٹسز جاری کردیئے۔

آخری قسط کو نشر کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت سول جج جسٹس محمد علی مظہر کی
، سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا کہ سنیما میں ڈرامہ کیوں دکھایا جارہا ہے پہلے تو ڈرامہ نہیں دکھایا جاتا تھا؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا لوگوں نے بڑے پیمانے پر ٹکٹس خرید لیے ہیں ۔ جج نے استفسار کیاآپ نے بھی خرید لیا کیا ؟ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا جی میں نے بھی خرید لیا ہے دیکھنے جاﺅں گا۔ عدالت کے ریمارکس پر وکلا نے لقمے دیے کہ یہاں جتنے بول رہے ہیں سب نے ٹکٹ خریدا ہوا ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک عورت پیسے کیلئے اپنے بچے کو بھی چھوڑ کر چلی جاتی ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا مگر وہ آخری قسط میں واپس آرہی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سکرپٹ لیکر آئیں اور وہ جملے بتائیں جن کو آپ غیر مناسب سمجھتے ہیں، اس درخواست کے ذریعہ ہم آگے کے لیے دائرہ کار مرتب کر سکتے ہیں، ہم پروڈیوسروغیرہ کو بلا کر پوچھیں گے ،فی الحال نوٹس جاری کررہے ہیں اور ہم جائزہ لے کر آئندہ کیلئے پیمرا کو ہدایات جاری کریں گے۔

عدالت نے وفاق، پیمرا ، سندھ سینسر بورڈ، کو نوٹس جاری کردیئے۔ ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” کے ڈائریکٹر ندیم بیگ اور پروڈیوسر ہمایوں سعید اورمصنف خلیل الرحمان قمر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چار فروری تک ملتوی کردی ۔


 
Last edited:

master timi

MPA (400+ posts)
یہ کیا عدالتیں ہیں بھئی۔ ان کا کیا کام ہے کہ یہ ڈراموں کے سکرپٹ میں مداخلت کریں اور کیس فوری طور پر سنیں۔ لوگ سالوں سے دھکے کھا رہے ہیں اور ان کو عدالت سے تاریخ نہیں ملتی۔ ڈرامہ اچھا ہے یا برا ہے یا بیہودہ ہے اس سے عدالت کا کیا لینا دینا۔
 

Raziacanada

Voter (50+ posts)
یہ کیا عدالتیں ہیں بھئی۔ ان کا کیا کام ہے کہ یہ ڈراموں کے سکرپٹ میں مداخلت کریں اور کیس فوری طور پر سنیں۔ لوگ سالوں سے دھکے کھا رہے ہیں اور ان کو عدالت سے تاریخ نہیں ملتی۔ ڈرامہ اچھا ہے یا برا ہے یا بیہودہ ہے اس سے عدالت کا کیا لینا دینا۔



عدالتیں خود ڈراما کرتی ہیں اور وہ منوانا چاہتی ہیں کہ ان کا ڈراما ہمیشہ دوسرے ڈراموں سے بہتر ہوتا ہے۔