پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز نے کہا کہ وہ شعیب اختر کو گزشتہ 30 سالوں سے جانتے ہیں اور اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ سٹار نہیں بنا تھا، ہم خوشی غمی ہر موقع پر ساتھ رہے، انجوائے کیا، شعیب اختر ان کی آنکھوں کے آگے سٹار بنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں ان سے غلطی ہوئی ، انہوں نے شعیب اختر کو دکھ پہنچایا، اگر وہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو ان سے ہاتھ جوڑ کر ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر کے واقعے کے بعد میری بیٹی کی تصویریں لگائی گئیں، میرے والد جو 87 سال ہیں انکے بارے میں باتیں کی گئیں۔اگر لوگ مجھے پسند نہیں کرتے تو اس سے ڈبل لوگ ایسے ہیں جو چاہتے نہیں کہ میں یہاں رہوں۔
شعیب اختر کو جاری ہونے والے 10 کروڑ روپے کے نوٹس پر ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ وہ صرف پی ٹی وی سپورٹس کے ہیڈ ہیں، اس نوٹس سے انکا یا انکی منیجمنٹ کا کوئی لینا نہیں دینا، پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے طور پر یہ نوٹس جاری کیا ہے ، یہ سوال پوچھنا ہے تو ایم ڈی پی ٹی وی یا ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے پوچھیں۔