ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے خاندان سے رابطہ نہیں کرنا چاہتیں، وزارت خارجہ

3afiasidiqufopaksstatmemtn.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یو ایس اے راحیل محسن عدالت میں پیش ہوئے۔

وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت میں بیان دیا کہ ڈاکٹرعافیہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے رابطہ منقطع کردیا اور جیل انتظامیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی فیملی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا چاہ رہیں۔ وزارت خارجہ کے نمائندہ برائے امریکا راحیل محسن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

دوران سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ ہوا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نہیں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ صدیقی اس وقت فیڈرل میڈیکل سنٹرٹیکساس میں ہیں۔

جسٹس سردار اعجازاسحاق نے استفسار کیا کہ قونصل جنرل نے درخواست گزار یا ان کے خاندان سے کوئی رابطہ کیا ؟ نمائندے نے بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے رابطہ منقطع کردیا، جیل انتظامیہ نے بتایا عافیہ صدیقی فیملی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا چاہ رہیں.

وزارت کے نمائندے نے یہ بھی کہا کہ عافیہ صدیقی رابطہ نہیں کرنا چاہتیں تو ان پر زبردستی نہیں کرسکتے۔ عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے عدالت میں بیان دیاکہ میرے بھائی کو ہمیشہ کہا گیا کہ عافیہ صدیقی وفات پا چکی ہیں۔

فوزیہ صدیقی کے بیان پر عدالت نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ خود امریکا جاکر ان کو دیکھنا چاہیں گی؟ اس پر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میں جانا چاہتی ہوں مگر سفارتخانے کو میری حفاظت کا انتظام کرنا ہوگا، ایسا نہ ہوکہ میں وہاں جاؤں اورمجھے بھی گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیاجائے۔

عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹرعافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد سماعت 30 دنوں تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Poor Afia became psychological patient after long and torturous prison. We did zulam on Afia..as USA did...Her life is totally broken..She is only waiting for her natural end..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Is ka bara simple hal ha ke Adalat apna banda appoint karay.wo adalat ki traf se USA jaya..Afia se khud milay.us ki video record karay..wapas kar adalat ko batay wahan ki haqeeqat...
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
Poor Afia became psychological patient after long and torturous prison. We did zulam on Afia..as USA did...Her life is totally broken..She is only waiting for her natural end..
Itne Bad duain hain iss Pakistan ke liye. Itna injustice hai, aur phir bhi mulk bacha hua hai tou shukar karna chaheye.
Aise he tou Mera Allah Musharraf ke Jaan nahin nikalne de raha. Organ failure ke foran baad normally banda mar jata hai, laiken iss ke sans chal rahe hai. Yeh Azab hai Allah ka.
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
Is ka bara simple hal ha ke Adalat apna banda appoint karay.wo adalat ki traf se USA jaya..Afia se khud milay.us ki video record karay..wapas kar adalat ko batay wahan ki haqeeqat...
O bhai Yeh Pakistan ke Adalat hai, aur Mujrim Sharif khandan se bhi nahin hai!
 
It was pak army & politicians who did this heinous crime by kidnapping & handed over to America. What else u expect from these b.c