ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی،اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

2%D9%BE%D8%B3%D8%B4%D8%AF%DB%81%D9%84%D8%A71%D8%AF.jpg

ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 175 روپے 48 پیسے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز میں ڈالر 175 روپے 72 پیسے سے شروع ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 52 پیسے سستا ہوا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 175.20 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروباری گھنٹوں کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 175 روپے 48 پیسے کا ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1465986605521555463
واضح رہے گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 48 پیسے سستا ہوا اور قدر میں 176 روپے کی حد گر گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت 176 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 72 پیسے ہو گئی تھی۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 296.76 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45369.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

Whats-App-Image-2021-12-01-at-5-27-51-PM.jpg