ڈالر نے پھر اونچی اڑان پکڑ لی،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

5psxdo26n.jpg

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک روپے نیچے آگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر48 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1464177053264191493
کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت ایک روپے 52 پیسے بڑھ گئی تھی اور ڈالر 176 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔جس کے بعد ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم ہوکر175.50روپے کا ہوگیا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر48 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے 46 پیسے پربند ہوا ۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 178.41 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44144.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.41 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

Whats-App-Image-2021-11-26-at-5-25-57-PM.jpg
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

the market is almost 37 % down​

the govt or at least youthia should invest in the market to support the investors.​