چیمپئنز ٹرافی2025کی میزبانی پاکستان کومل گئی،میچزکہاں کہاں کھیلےجائیں گے؟

5rajaiccct.jpg

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے جس پر چیئرمین پی سی بی نے خوشی کااظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مستقبل کے 8 ایونٹس کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہت ہی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا، اس خوش کی خبر سے پاکستان کے کروڑوں شائقین کرکٹ کے دل جھوم اٹھیں گے۔

269664_5944948_updates.jpg


انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد اور پاکستان میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کر دنیا ہماری کرکٹ سے محبت اور میزبانی دیکھیں گے، ہمیں آئی سی سی کی توقعات اور معیار کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔

رمیز راجہ نے ایونٹ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جن کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1460578136278638593
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں تین مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی شامل ہیں تاہم حتمی شیڈول موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔