چیف جسٹس گلزار نے پہلا کیس کونسا سنا؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
Justice-Gulzar-01-750x369-750x369.jpg

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے آج بہ طور چیف جسٹس سپریم کورٹ پہلے کیس کی سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار نے چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد آج پہلے کیس کی سماعت کی، کیس پنجاب کے ایک پٹواری کی برطرفی سے متعلق تھا، کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پٹواری محمد نواز کی بر طرفی کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران کہا محمد نواز کا تو معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے خلاف کام کیا، اور مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا ہے۔ پٹواری محمد نواز کے وکیل نے دلیل دی کہ سارا بوجھ پٹواری پر ڈال دیا گیا لیکن تحصیل دار سمیت 2 افراد ملوث تھے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا معاملے کی انکوائری ہوئی تھی اور فیصلہ محمد نواز صاحب کے خلاف آیا۔ چیف جسٹس نے کہا ہم اس معاملے میں ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔


خیال رہے کہ پٹواری محمد نواز کو 2012 میں نوکری سے برطرف کیا گیا تھا، پنجاب سروس ٹربیونل نے 2013 میں ان کی برطرفی کو برقرار رکھا تھا۔

یاد رہے کہ تین دن قبل بیس دسمبر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے بھی اپنے جوڈیشل کیریئر کا آخری کیس سنا تھا، یہ کیس اسلام آباد کی آمنہ بی بی نامی خاتون پر فائرنگ سے متعلق تھا، فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کی ضمانت کے خلاف درخواست کا معاملہ نمٹاتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا تھا کہ آمنہ بی بی نے پیشی پر ملزمان کی ضمانت پر اعتراض نہیں کیا تھا، وکیل صاحب سچ بولیں، ایسا لگتا ہے کہ ملزمان کی ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے ہیں۔

 

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
انہوں نے تو بسم اللہ ہی نواز سے کردی
ماشاءاللہ بولنا چاہیے تاکہ پاکستان کے لئے چیف جسٹس صاحب اچھے فیصلوں کے زریعے عوام کے سامنے سر خرو ھوں اور اللّٰہ سبحان وتعالی کے سامنے بھی سرخرو ہوں ۔امین ثم آمین
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
ماشاءاللہ بولنا چاہیے تاکہ پاکستان کے لئے چیف جسٹس صاحب اچھے فیصلوں کے زریعے عوام کے سامنے سر خرو ھوں اور اللّٰہ سبحان وتعالی کے سامنے بھی سرخرو ہوں ۔امین ثم آمین
Judges k faislon ko he bolna chahye
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
ماشاءاللہ بولنا چاہیے تاکہ پاکستان کے لئے چیف جسٹس صاحب اچھے فیصلوں کے زریعے عوام کے سامنے سر خرو ھوں اور اللّٰہ سبحان وتعالی کے سامنے بھی سرخرو ہوں ۔امین ثم آمین

ماشاءاللہ
 

Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
سبحان اللہ
پٹواری صاحب نے لمبا مال بنایا
سات سال سے مقدمہ سپریم کورٹ تک لڑ رہے ایک پٹواری کی نوکری کی خاطر.نوکری سے نکالےجانے کے باوجود
Mai bilkul yahi kehnay wala tha ke itna maal paani banata hoga ke 7 saal baad bhi case lad raha hai.
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Well done new CJP. We hope you will reform judiciary and will not give clean chits to corrupt. Judicial reforms are need of the hour!