چیری کے چھ اہم فوائد

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
چیری کے چھ اہم فوائد


چیری کے ان گنت فوائد ہیں جو صحت کا خزانہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل


کراچی: ماہرینِ غذائیات کے مطابق چیری کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ یہ خوش نما اور خوش ذائقہ پھل کئی اہم طبی اجزا سے بھرپور ہے۔
ایک کپ یا 20 چیری میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں جو وٹامن سی کی روزمرہ ضروریات کی 15 فیصد مقدار پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ چیری کے سات اہم ترین فوائد یہ بھی ہیں۔


اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے باڈی گارڈز ہیں جو کئی امراض سے دور رکھتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں اس بگاڑ کو روکتے ہیں جو کینسر، الزائیمر اور دل کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔


ذیابیطس سے محفوظ رکھے
چیری بدن کی اندرونی سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ان پھلوں میں شامل ہے جس کا گلاسیمک انڈیکس سب سے کم ہے۔ اسے کھانے سے ئہ ہی شوگر بڑھتی ہے اور نہ ہی انسولین کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں بہت مؤثر پھل ہے۔


پرسکون نیند کی ضمانت
بہت کم پھل ایسے ہیں جن میں ایک اہم ہارمون میلاٹونِن پایا جاتا ہے اور چیری ان میں شامل ہے۔ یہ ہارمون سونے اور جاگنے کے چکر کو متوازن رکھتا ہے۔ اس پر ایک سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ چیری کھانے سے نیند بہتر ہوتی ہے اور نیند بہتر ہونے سے تمام جسمانی اور دماغی افعال بہتر اور منظم ہوتے ہیں۔


جوڑوں کے درد میں آرام
چیری پر کیے گئے کئی اہم تجربات اور سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کا جوس جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے اور گٹھیا کے مرض میں فائدہ پہنچاتا ہے۔


کولیسٹرول گھٹائے
چیری کا جوس برے کولیسٹرول یعنی ’ایل ڈی ایل‘ کولیسٹرول کا دشمن ہے۔ اگر کولیسٹرول میں ایک فیصد کمی ہوجائے تو اس سے دل کے عارضے کا خدشہ دو فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی لیے چیری کا رس کولیسٹرل گھٹانے میں بہت معاون ہے۔


ورزش کا درد گھٹائے
ورزش کے بعد بدن میں درد ہونے لگتا ہے اور اس صورتحال میں چیری بدن کے درد کو کم کرتی ہے۔ خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور فرسودگی کو دور کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ پٹھوں اور عضلات میں اینٹھن کا بھی علاج ہے۔ جسمانی مشقت کرنے والے اور کھلاڑی حضرات چیری کا بطورِ خاص استعمال کریں۔
چیری کھائیں، اس کا رس پیئیں اور بازار میں اس کے سفوف بھی ملتا ہے جو یکساں طور پر فائدہ دیتا ہے اس لیے چیری کا باقاعدہ استعمال اس وقت بھی ممکن ہوسکے گا جب وہ درختوں سے غائب ہوجاتی ہیں۔
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
او کوئی شے ماڑی وی ہے جو رب دی بنائی ہوئی اے ؟؟؟

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
او کوئی شے ماڑی وی ہے جو رب دی بنائی ہوئی اے ؟؟؟

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
تم نہیں، بعض لوگ کہتے ہیں الله کا بنایا ہوا دین ماڑا ہو گیا ہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
تم نہیں، بعض لوگ کہتے ہیں الله کا بنایا ہوا دین ماڑا ہو گیا ہے
تیرے میں اگر عقل ہوتی تو تو کم از کم ایسی بات نہ کرتا
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تیرے میں اگر عقل ہوتی تو تو کم از کم ایسی بات نہ کرتا
نقل کفر ، کفر نا باشد، میں نہیں کہتا لوگ کہتے ہیں
بعض عقل مند لوگ قیامت کا انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
نقل کفر ، کفر نا باشد، میں نہیں کہتا لوگ کہتے ہیں
بعض عقل مند لوگ قیامت کا انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں
قیامت کا انتظار کرو
قران کہتا ہے منافق جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے
مومن تو یہودی بھی خود کو سمجھتے ہیں ، تمہاری طرح
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
او کوئی شے ماڑی وی ہے جو رب دی بنائی ہوئی اے ؟؟؟

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

I am praising Allah with His bounty and the benefit of the bounty.
I have not said a word to say anything else.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
I am praising Allah with His bounty and the benefit of the bounty.
I have not said a word to say anything else.
معذرت چاہتا ہوں میں نے آپکو تو نہی کہا
جیسے یہ تھریڈ آپ نے صرف میرے لئے نہی لگایا
جنرل بات کی ہے
آپ اپنی طرف کیوں لے گئے اس بات کو ؟؟
 
Last edited: