چھیواں فریدا ٹُک

Humi

Prime Minister (20k+ posts)

الله کا ترازو ہر انسان کو دی گئی صلاحیتوں اور ماحول کے مطابق فیصلہ کرے گا

جن والدین کو غربت کا عذر نہیں ہوتا ان کے بچے تقوی سے محروم کیوں رہ جاتے ہیں. حقیت پسندی کا مظاھرہ کیا جائے تو متوسط اور غریب امرا سے زیادہ متقی ہوتے ہیں

I think it depends on the opportunities you were given...you can be too distracted by working too much or having to work your hardest to make ends depending on how poor or rich you are leaving less time to dedicate yourself to the development of Taqwa..
 
Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
اگر تقوی ہو تو. تقوی ہو تو خالی پیٹ انسان حضرت علی ہجویری اور معین الدین چشتی رحمتہ علیہ بنتے ہیں، ورنہ زاد راہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے بندہ زرداری بن جاتا ہے

اچھا جی ...... آپ کب علی ہجویری اور معین الدین چشتی بن رہے ہیں ؟؟؟

مولوی ایسی بے تکی باتیں بھرے پیٹ والے ہی کرتے ہیں . جب دو دن روٹی نہیں ملے گی تو ایمان، تقویٰ گیا تیل لینے
 
Last edited:

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
اچھا جی ...... آپ کب علی ہجویری اور معین الدین چشتی بن رہے ہیں ؟؟؟

مولوی ایسی بے تکی باتیں بھرے پیٹ والے ہی کرتے ہیں . جب دو دن روٹی نہیں ملے گی تو ایمان، تقویٰ گیا تیل لینے

exactly...people romanticise religion is too much but the reality is keh yeh har kisi keh bus ki baat nahin...
 
moonlessmars

Councller (250+ posts)
ذرا اپنے اس معاشرے کا جائزہ تو لیں۔
یہاں لوگ اپنے بچوں کو فروخت کررہے ہیں۔ روز اخبارات میں خودکشیوں کی خبریں پڑھتے ہیں۔ ماں تین بچیوں سمیت ابھی کچھ دن لاہور کی نہیر میں کودی۔ لاہور کے ہی جوہرٹاؤن کے علاقے میں ماں نے اپنے دو بچوں کو زہر دے دیا۔ میڈیا پر کافی ہائی لائٹ ہوئی تھی کہانی۔ اس معاشرے کی کتنی عزت مآب خواتین جسم فروشی پر مجبور ہوگئیں اس غربت کے ہاتھوں۔
عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے قحط کے زمانے میں چوری کی سزا ساقط کردی تھی کیا اس دور کے علماء اس مسئلے پر غور کریں گے کہ وہ کونسے مزید حالات ہوں گے جب جرم کرنے والے کے حالات دیکھ کر اس کی سزا میں اضافہ و تخفیف کے بارےمیں سوچا جائے۔
اس فورم کے بیشتر مولوی حضرات تو حصول رزق کے لیے ہجرت فرمائے گئے اور عا م عوام کو حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلنے کے مشورے دے رہے ہیں۔
بہت اچھی بات ہے ان کے نقش قدم پر ضرور چلیں۔ ہم ان کی قدموں کی خاک بھی نہیں مگر پہلے خود تو اس پر عمل فرمائیں۔ کوئی سرکردہ عالم اپنی پراڈو سے باہر تو نکلے۔
طاہر القادری ہو
طاہر اشرفی ہو
یا کوئی شیعہ عالم ہو۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اچھا جی ...... آپ کب علی ہجویری اور معین الدین چشتی بن رہے ہیں ؟؟؟

مولوی ایسی بے تکی باتیں بھرے پیٹ والے ہی کرتے ہیں . جب دو دن روٹی نہیں ملے گی تو ایمان، تقویٰ گیا تیل لینے
جنہیں روٹی ملتی ہے وہ سب متقی کیوں نہیں ہوتے. من حرامی ہجاتان ہزار
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
I think it depends on the opportunities you were given...you can be too distracted by working too much or having to work your hardest to make ends depending on how poor or rich you are leaving less time to dedicate yourself to the development of Taqwa..
آپ یہ کہہ رہے ہیں تقوی کا انحصار امارت یا غربت پر نہیں انسان کی اپنی کوشش پر ہے؟
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
حقیقی صراط المستقیم ہمیشہ زاد راہ مانگتی ھے

زاد راہ کی عدم ستیاب حقیقی صراط مستقیم سے بھٹکنے کا جواز نہیں دیتی

سیرت نبوی اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا کردار اسی طرز عمل کا داعی ہے

ایک یا اس سے زائد دن تک کھانا میسر نا ہونا اور پھر بھی اللہ کی راہ میں جدوجہد اور توحید کے علم کو بلند رکھنا، درحقیقت اس کردار کا پرچار ہونا چاہیے نا کے روٹی کو ایمان پر مقدم قرار دینے کی جدوجہد

Last edited:

allahkebande

Minister (2k+ posts)
یہ بات رسولpbuh اور اصحاب رسول رضی الله عنہما کو سمجھ آ جاتی تو ہماری جان چھوٹ جاتی

ہندو کے پاس چھٹی ایمانیات کا تذکرہ ملے گا پہلی پانچ کو وہ کیا جانے

جب جنت والے گناہ گاروں سے سوال کریں گے کہ تمہیں کس چیز نے دوزخ میں پہنچایا تو وہ کہیں گے کہ ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور محتاج کو کھانا نہ کھلاتے تھے اور بحث کرنے والوں کا ساتھ مل کر بحث کرتے تھے ۔ سورۃ المدثر 40-45
 
Naptune

Voter (50+ posts)
I just want to say that you should not show disrespect for our beloved Prophet & for Sahaba Ikrams in any sense.
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
انسان کو گزارہ کرنا ہو تو وہ پتے کها کے بهی کرلیتا ہے.اور پهر محنت اور کوشش کے زریعے انسان انسان آپنی بهوک بآسانی مٹا سکتا ہے.اس معاملے میں دین کو نہ لایا جائے تو بہتر ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
I think it depends on more than factors...
پوسٹ ٤٠ میں یہی لکھا تھا

الله کا ترازو ہر انسان کو دی گئی صلاحیتوں اور ماحول کے مطابق فیصلہ کرے گا
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
اچھا جی ...... آپ کب علی ہجویری اور معین الدین چشتی بن رہے ہیں ؟؟؟

مولوی ایسی بے تکی باتیں بھرے پیٹ والے ہی کرتے ہیں . جب دو دن روٹی نہیں ملے گی تو ایمان، تقویٰ گیا تیل لینے

اس مولوی سے پوچھو کہ تو سات سمندر پار کیا لینے آیا ہے ؟؟

دین لینے آیا ہے یا ڈالر ؟؟؟

پیٹ کی بھوک کہ لو یا ڈالر کہہ لو
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جب جنت والے گناہ گاروں سے سوال کریں گے کہ تمہیں کس چیز نے دوزخ میں پہنچایا تو وہ کہیں گے کہ ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور محتاج کو کھانا نہ کھلاتے تھے اور بحث کرنے والوں کا ساتھ مل کر بحث کرتے تھے ۔ سورۃ المدثر 40-45
بحث کیے بغیر روٹی نماز پر کیسے فائق ہو سکتی ہے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
I think it depends on more than factors...

انتہا کی غربت سے اللہ بچائے

وہ بھی ملک ہیں جہاں قحط پڑا ہے اور لاکھوں لوگ بھوک کی وجہ سے مر گئے

ایسے میں سب عبادات ثانوی ہو جاتے ہیں ، صرف زندگی کی جنگ لڑی جاتی ہے

جو جس کا ایمان ہوتا ہے وہ اسی پر رہتا ہے لیکن حج روزہ زکات تو بھرے پیٹ والوں پر ہی فرض کی ہیں اللہ نے

باقی ایک صرف نماز رہ جاتی ہے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
جب جنت والے گناہ گاروں سے سوال کریں گے کہ تمہیں کس چیز نے دوزخ میں پہنچایا تو وہ کہیں گے کہ ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور محتاج کو کھانا نہ کھلاتے تھے اور بحث کرنے والوں کا ساتھ مل کر بحث کرتے تھے ۔ سورۃ المدثر 40-45

2uylmvr.jpg
 
allahkebande

Minister (2k+ posts)
بحث کیے بغیر روٹی نماز پر کیسے فائق ہو سکتی ہے

نماز (اور دیگر اراکین بھی) تو فرض ہے میرے بھائی جو کہ ہر حال میں ادا کرنی ہے چاہے خوشی ہو یا غم ، یہ اللہ کے احسانات کا بدلہ نہیں ہے ۔ اللہ کے احسانات کا بدلہ تو حقوق العباد کی ادائیگی ہے جو کہ بابا فرید کے اشعار کا مفہوم ہے

ذرا پڑھیئے کہ جب اللہ اپنے عزیز ترین رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر احسان جتاتا ہے تو اس کا بدلہ کیسے مانگتا ہے

کیا اس نے تمہیں یتیم پا کر پناہ نہیں دی؟
اور تمہیں راه سے نا واقف دیکھا تو ہدایت نہیں دی؟
اور تمہیں تنگ دست پایا تو مالدار نہیں کر دیا؟
بس تو تم بھی یتیم پر سختی نہ کرنا
اور مانگنے والے کو مت جھڑکنا

اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتے رہنا

سورۃ الضحی آیات 6 سے 11