چھتیس عورتوں کا گروہ اژدھوں کیطرح میرا نظام کھانا چاہتا ہے،خلیل الرحمٰن قمر

khali11l1.jpg


معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ 3 درجن عورتوں پر مشتمل ایک گروہ اژدہوں کی طرح میرا نظام اور سماجی رتبا کھانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو'کے مصنف نے یہ بیان خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ مجھےا یسی خواتین کے ساتھ 2 سال تک لڑنا پڑا اور میں یہ لڑائی ان خواتین کی نظریاتی موت تک جاری رکھوں گا۔

خلیل الرحمان قمر نے سماجی رہنما ماروی سرمد سے اپنی لڑائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ' لندن نہیں جاؤں گا' کی کہانی اس تنازعے سے 7 ماہ پہلے لکھی، اس فلم کو دیکھ کر لوگ جان جائیں گے کہ میں ایک زن بیزار شخص نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس فلم کو دیکھ کر سمجھیں گے کہ میں نے یہ کہانی لڑائی کے بعد لکھی حالانکہ یہ کہانی اس واقعہ سے 7 ماہ پہلے لکھی گئی،مجھ پر تنقید کرنے والے یہ فلم دیکھنے کے وقت چلو بھر پانی لے جائیں جس میں وہ ڈوب کر مرجائیں۔

اسی دوران انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ شاید ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کبھی عورت کا علم مرد کے پیروں میں گرنے نہیں دیا بلکہ اسے بلند رکھا۔
 
Last edited by a moderator:

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Ghatya insan hay yeh, pata nhi kiyon siasat pk walay issay aur hareem shah types ko kiyon promote kartay rehtay hayn