چودھری پرویز الہیٰ کی حکومت میں فیاض چوہان کواہم عہدہ مل گیا،نوٹیفکیشن جاری

16fyaazchohanpelahi.jpg

چوہدری پرویز الٰہی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد پر ان کا شکرگزار ہوں۔ پی ڈی ایم کا عمران خان کو سیاست سے آئوٹ کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 17 سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی ورہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، وہ ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ پنجاب (ڈی جی پی آر) کے تمام معاملات کے بھی نگران ہوں گے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کا 30 سالہ سیاسی تجربہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان کا سیاسی منظرنامہ اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لازم وملزوم ہیں، انہیں سیاست سے آئوٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کوئی مائی کا لال انہیں پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں نکال سکتا۔ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان دوتہائی اکثریت کے ساتھ وزیراعظم پاکستان بنیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1555885987577872384
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی ترجمانی کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان ماضی میں بزدار کابینہ میں بطور وزیر اطلاعات ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے ہیں اور اس وقت سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔