چترال میں نوجوان نے خودکشی کرلی

myvoicetv

Councller (250+ posts)
چترال میں سعودی عرب سے آنے والے نوجوان نے سامان چوری ہوجانے پر موت کو گلے لگا لیا

چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال 20 اگست 2016) ماں باپ اور وطن سے دور کئی ماہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرکے ماں باپ اور وطن کی محبت میں چترال واپس آنے والے نوجوان کی زندگی لوٹ لی گئی۔ جی ہاں شعیب علی کئی ماہ سعودی عرب میں لگا کر اپنے ملک پاکستان آئے تھے، سعودی سے پشاور پہنچے تو گھر والوں سے ملاقات اور چترال پر قدم رکھنے کی تڑپ اسے بہت بے چین کررکھا تھا، جلدی جلدی میں چترال کے لئے ٹکٹ بک کی اور چترال کے لئے روانہ ہوگئے۔ چترال تو پہنچے لیکن ماں باپ کے پاس پہنچے سے پہلے اللہ کے پاس پہنچ گئے۔

چترال سے پشاور جاتے ہوئے شعیب کا سامان چوری ہوگیا جس پر وہ نہایت رنجیدہ ہوگئے تھے۔ سامان کھوجانے کا غم برداشت نہ کرسکے، ممکن ہے بے چارے کی ساری جمع پونجی اس سامان کے اندر ہو۔ شعیب چترال پہنچ کر ایک مقامی ہوٹل میں کمرا بک کرایا اور ہوٹل منیجر کو راستے میں سامان چوری ہوجانے کے بارے میں بتایا۔ شعیب علی ولد عیسیٰ خان کا تعلق سب ڈویژن مستوج کے گاون پرکوسپ سے تھا۔ 19 اگست رات 10 بجے چترال پہنچ کر ایک مقامی ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لیا، جب ہوٹل میں کھانے کا پوچھا گیا تو شعیب نے انہیں اپنے سامان کے چوری ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس کی طبیعت بھی خراب ہے اس لئے کھانا نہیں کھائیں گے۔ صبح ہوگئی لیکن شعیب کمرے سے باہر نہ آیا۔ جب 10 بجے تک شعیب باہر نہ آیا تو ہوٹل والوں کو تشویش ہوئی اور وہ کھڑکی سے اندر جھانک کے دیکھا تو شعیب گلے میں چادر ڈال کر چھت کے پنکھے میں جھول رہا تھا۔ جی ہاں شعیب نے خود کشی کرلی تھی۔ پولیس کو بلوایا گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لے گئی۔

شعیب 7 ماہ بعد سعودی عرب سے گھر آرہا تھا۔ ممکن ہے سعودی عرب میں جیسے حالات چل رہے ہیں ان کی وجہ سے شعیب کی مالی حالت اس قابل نہ ہو کہ وہ گھر والوں کا سامنے کرسکتا۔ کیونکہ سامان کی چوری کے اس قسم کے واقعات کم ہی ہوتے ہیں۔ بحرحال جو بھی وجہ ہو ہماری ہمدردیاں متوفی کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔ اور حکام اور ٹرانسپورٹ حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ مسافروں اور ان کے سامان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اللہ تعالی شعیب کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر عظیم عطا فرمائے۔ امین
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سعودیہ سے واپس آنے والے اکثر لوگ دوسرا کا پیسہ یا مال بھی لاتے ہیں
سامان چوری ہوا تو وہ بھی ساتھ چلا گیا ہو گا
بیچارہ بدنامی برداشت نہ کر سکا

میرے ایک جاننے والے کے ساتھ بھی ایسا ہو چکا ہے
بیچارے نے لوگوں کو بڑی مشکل سے پیسے دیئے جو کہ چوری ہو گئے تھے
 

dingdong

Banned
aggar kisi aik corrupt politician yaa corrupt judge yaa corrupt General ko maar karr phansi charha to shaheed bhi ho jata aur Ammar bhi