پی ٹی آئی فنڈنگ کیس،ایف آئی اے کاتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

11ptiafiaabharkhgai.jpg

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی اخبار جنگ کا دعویٰ ہے کہ ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات اب بیرون ملک بھی کی جائیں گی جس میں امریکا اور برطانیہ سمیت جن ممالک سے فنڈز آئے وہاں بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو دی گئی تفصیلات میں کہا ہے کہ ادارہ بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گا اور ان ممالک کی کمپنیز و شخصیات کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔


ایف آئی اے کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی فیڈرل بیورون آف انوسٹیگیشن سمیت برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی این سی اے اور دیگراداروں سے بھی تحقیقات میں معاونت لی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلے میں ہیں جب کہ دوسر ے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا تمام تر حقائق کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔