پی سی بی کے نئے مقرر ہونیوالے سی ای او فیصل حسنین کون ہیں؟

faisal-husnain11.jpg


فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

فیصل حسنین نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اس کے علاوہ ان کا اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس کے شعبوں میں 35سال کا تجربہ بھی ہے۔وہ سٹی گروپ اور سعودی امریکن بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔

فیصل حسنین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔


اپنی تقرری پر فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1470266013736394757
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ان کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی خوش آمدید کہتا ہوں۔انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث نئے سی ای او فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔