پی ایس ایل7، حارث رؤف کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر طلب، انکا موقف؟

haris-rauf.jpg


لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا۔ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔

جب کہ حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز قرار دیا لیکن ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کر دیا۔ میچ ریفری نے حارث رؤف کو کھیل کی اسپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ آن فیلڈ امپائرز نے اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری کو نہیں کی چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا، کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا۔


یہی نہیں حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کے معاملے کے بعد گلے لگاتے اور خوش گپیاں کرتے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں ہونے والے مقابلے کے علاوہ آف فِیلڈ "پٹّی گیم" پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔



یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران حارث کی گیند پر کامران غلام سے کیچ چھوٹ گیا تھا، اسی اوور میں حارث کی گیند پر فواد احمد نے کیچ پکڑا تو کامران غلام حارث سے خوشی سے ملنے آئے لیکن حارث نے انہیں تھپڑ دے مارا۔

1053553_87444_haya3_updates.jpg


اسی معاملے پر لاہور قلندرز فرنچائز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کی دوستی ہے اور یہ سب ازراہِ مذاق ہوا ہے۔