پی ایس ایل: ہرشل گبز کراچی کنگز کے کوچ مقرر

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
581152_80538813.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) آئی پی ایل کے دوران بھارت میں کمنٹری کے دوران انتقال کرنے والے ڈین جونز کی جگہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے ہرشل گبز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 2020 کی چیمپئین ٹیم کراچی کنگز نے جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہرشل گبز کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ ترجمان کراچی کنگز کا کہنا ہے کہ ہرشل گبز پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز ٹیم کو بطور ہیڈکوچ جوائن کریں گے۔

ہرشل گبز اس وقت مختلف لیگز میں بطور کوچ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، کراچی کنگز کے ساتھ ان کے معاہدے اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1345302780496515072

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں کراچی کنگنز نے ڈین جونز کی خدمات حاصل کی تھی تاہم ان کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ پی ایس ایل 6 کے لیے ڈرافٹنگ اگلے ہفتے لاہور میں متوقع ہے۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/581152