پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، انڈونیشیا میں شدید احتجاج

indo-petrol-price-hile-prt.jpg


انڈونیشیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام بپھر گئے، مشتعل عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، عوام نے سڑکوں پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مطاہرین نے تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا،پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی جارچ کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔


انڈونیشیا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں تیس فیصد اضافہ کیا تو عوام اضافے کے خلاف سڑکوں پر آگئے، دارالحکومت جکارتا کی سڑکوں پر ہنگامہ برپا کردیا۔


ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلی نکالی اور خاردار تاریں توڑ کر احتجاج کیا۔ عوام حکومت سے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں