پیمرا نے ٹی وی ڈراموں میں غیر اخلاقی مناظر ولباس دکھانے پر پابندی عائد کردی

6%D9%BE%D8%B9%D9%85%D8%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%A7.jpg

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی ڈراموں میں قابل اعتراض مناظر، مواداور لباس پر مبنی مناظر دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر نشر کیے جانے والے ڈراموں کی نہ صرف کہانیاں بلکہ سین اور اس میں اداکاروں کے پہنے گئے لباس کے حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل سمیت دیگر تمام پلیٹ فارمز پر عوامی شکایات کے انبار لگ رہے ہیں۔

پیمرا نے اب تک تمام ڈراموں اور چینلز کو ماضی میں جاری کیے گئے نوٹسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں ایسے مناظر نشر کیے جارہے ہیں جو پاکستانی معاشرے کی حقیقی عکاس نہیں ہیں ، ہمیں ایسے مناظر اور مواد کو تشہیر کرنے سے روکنا ہوگا۔

FCUegU_WUAMdbYa

پیمرا نے غیر مناسب لباس، جوڑوں کے درمیان لاڈ پیار خصوصاً بستر اور بیڈرومز کے مناظر دکھانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی و پاکستانی ثقافت کے خلاف مواد نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ شادی کے بعد کی محبت پر مبنی کہانیوں جیسے متنازعہ اور غیر مناسب پلاٹس سے معاشرے میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

I hope they will watch and implement this rule honestly and diligently.
 
feeneebi

MPA (400+ posts)
بس کاغذی خانہ پوری ہے۔ اس وقت لاتعداد ایسے ڈرامے چل رہے ہیں جن میں ایسے بےشمار قابل اعتراض سین شامل ہیں
 
jeo pakistan

MPA (400+ posts)
کیا یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ ہمیں بتاے کیا دیکھنا ہے کیا نہی دیکھنا بحیثیت مسلمان کیا ہمیں نہی پتہ کہ کیا غیر اخلاقی ہے کیا نہی۔۔یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ایسے ڈراموں کا با ئیکاٹ کریں ہمیشہ حکومتوں کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہی ہوگا ہمیں بھی اپنا فرض ادا کرنا چاہیے