پہاڑی غاروں سے ملنے والی سلاجیت میں ایسا کیا خاص ہے؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

'یہ 1985 کی بات ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ سلاجیت آخر کیا چیز ہے کہ لوگ تھوڑا تھوڑا استعمال کرتے ہیں میں ایک کپ پی کر تو دیکھوں۔ خیر ایک کپ تو میں نے پی لیا مگر پھر اچانک سے مجھ پر بےہوشی طاری ہونے لگی۔ میں نے فوراً اپنے اوپر پانی کی ایک بالٹی ڈالی اور ڈاکٹر کی طرف دوڑ لگا دی۔ میں نے انھیں کہا کہ میں نے ایک کپ سلاجیت پی لیا ہے۔ یہ کہہ کر میں گِر گیا۔ چار گھنٹے بعد جب مجھے ہوش آیا تو ڈاکٹر نے ایک زور دار تھپڑ مارا اور کہا کہ ایسا دوبارہ مت کرنا۔'

یہ وادیِ ہنزہ کے علاقے علی آباد کے رہائشی کریم الدین کی کہانی ہے جو 1980 سے اپنے والد کے ساتھ سلاجیت بنانے کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ان سے میں ان کے گھر کی چھت پر ہی ملا جہاں پر سلاجیت کو سکھایا جاتا ہے۔

سلاجیت کیا ہے اور یہ بنتی کیسے ہے؟
سلاجیت وسطی ایشیا کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے اور پاکستان میں یہ زیادہ تر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے نکالا جاتا ہے۔ کریم الدین بتاتے ہیں کہ سلاجیت بہت سالوں تک مختلف پہاڑوں کے غاروں میں موجود معدنیات اور پودوں کے مرکب سے بنتا ہے۔ جس کے بعد ایک صحیح وقت پر اسے نکال لیا جاتا ہے۔

لیکن اس کو ڈھونڈنے کا عمل اتنا آسان نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔ بلند و بالا پہاڑوں کے پُر خطر اور دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے کریم الدین کے کاریگر سلاجیت ڈھونڈنے سورج نکلنے سے پہلے پہاڑوں کی طرف نکل جاتے ہیں۔ اکثر سلاجیت کی تلاش میں کئی روز بھی لگ جاتے ہیں۔

سلاجیت کو اس کی آخری اور تیار شدہ شکل میں پہنچنے کے لیے دو اہم مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

1۔ بلند و بالا پہاڑ کی چوٹیوں میں اس کی تلاش

2۔ سلاجیت کو صاف یا فلٹر کرنے کا عمل


More
 

armani

Minister (2k+ posts)
Scientists studied Saljeet to figure out its chemical composition and potential benefits to human body. We found it and started using it to have more sex.

Priorties....priorties !