پٹرولیم مصنوعات ابھی اور مہنگی ہوں گی، سابق وزیرخزانہ نے خبردار کر دیا

6shaukattrain%20khabrdar.jpg

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید بڑھیں گی۔ حکومت 17 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگائے گی اور یہ عوام کو ریلیف نہیں دیں گے بلکہ ہر ماہ 50 روپے تک اضافہ کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت 855 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریکور کرے گی۔ 10 روپے ہر ماہ بڑھانے سے بھی 855 ارب روپے جمع نہیں ہوں گے، سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کی رقم ملا کر یہ 50 روپے تک ماہانہ قیمت بڑھائیں گے۔


سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اتنی بڑی لیوی پر معاہدہ ہی نہیں کرتے ہمارے دور میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگا پیٹرول خرید سے بچاتے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہوگئی ہے۔

جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگی۔
 
Last edited by a moderator:

jigrot

Minister (2k+ posts)
سب سے زیادہ پٹرول موٹر سائیکل والے استعمال کرتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس غریبوں سے اکٹھا ہوگا
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ghareebo aur Sfaid posh.Salaries walo k lia zindagi azaab ho gae ha is Choor.Gov ki wajah se.. Showbaz ko chowk m chittar marnay chahay..