پنجاب حکومت کا کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
93322961_31039242.JPG


لاہور: مہلک کورونا وائرس سے بچاو اور اس کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت نے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورجناح اسپتال اور پی کے ایل آئی کی لیبز کو بائیو سیفٹی لیول تھری پر اپ گریڈ کر دیا ہے جبکہ مختلف ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مزید 8 لیبز کو بی ایس ایل تھری پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے شکار مریضوں کی تعداد1415 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 457، پنجاب میں 497، خیبرپختوخوا میں 180 جبکہ بلوچستان میں 133 مریض کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 107 مریض ہیں جبکہ اسلام آباد میں39 مریض ہیں۔ آزاد کشمیرسے بھی کورونا وائرس کے 2مریض سامنے آئے ہیں۔ مہلک کورونا وائرس سے پاکستان میں 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/12430-1585335600