پنجاب حکومت دریائے چناب اور جنوبی پنجاب میں چھوٹے ڈیمز بنائے گی

15punjabgvtsmaaldams.jpg

پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے ڈیمز بنانے کا منصوبہ پیش کردیا ہے جس میں یورپی یونین تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی لاہور میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات کےفروغ اور مختلف شعبوں خصوصا پانی کے ذخائر بڑھانےاور نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق امور پر تعاون بہتر کرنے پر غور ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1584886379628355584
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دریائے چناب پر 2 ڈیمز کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں کوہ سلیمان کےہل ٹورنٹس پر چھوٹے ڈیمز بھی بنانے پر غور کررہے ہیں، یورپی یونین کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کےمنصوبوں میں تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے، یورپی ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں پاکستان کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کورونا کے دوران تعاون پر بھی یورپی یونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1584886386284408834
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پنجاب حکومت کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے منصوبوں کی معاونت کا جائزہ لے گا، وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اچھے اقدامات کررہے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
لے وئ ۔ بڑے ڈاکو نے چھوٹے ڈیمز بنانے کے لیے اپنے پچھواڑے میں موجود خفیہ خانہ کھول دیا ھے ۔ ھن تےفیر پاکستانیاں دیاں موجاں ای موجاں ۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
لے وئ ۔ بڑے ڈاکو نے چھوٹے ڈیمز بنانے کے لیے اپنے پچھواڑے میں موجود خفیہ خانہ کھول دیا ھے ۔ ھن تےفیر پاکستانیاں دیاں موجاں ای موجاں ۔
تو اپنے میاں مفرور کیساتھ مل کر بڑے ڈیمز بنا لے کنجر پٹواری
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
تو اپنے میاں مفرور کیساتھ مل کر بڑے ڈیمز بنا لے کنجر پٹواری

ککڑی ، اگر مجھے تیرے مستقبل کے انڈوں کی فکر نہ ھوتی تو میں تجھے ثاقب نثار کی ڈیم والی چوکیدارے کی جھونپڑی میں دبا کے رکھتا ۔ یعنی دبا کے ( کچھ اور نہ سمجھنا ، زمین میں دبانے کا کہہ ریا ھوں) ۔