پشاورزلمی پر بغیراجازت لوگو کاپی کرنے کا الزام

peshaii1i11.jpg


پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کا میلہ جاری ہے، شائقین من پسند ٹیموں کے آفیشل ترانوں اور ویڈیوز کے بھرپور مزے لے رہے ہیں،لیکن ایسے میں پشاور زلمی کے حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آگیا، احتشام علی نامی پاکستانی گرافکس ڈیزائنر نے دعویٰ کیا کہ ٹیم پشاور زلمی نے اجازت لیے بغیراُن کا لوگو ڈیزائن کاپی کیا ہے۔

ٹوئٹر پر احتشام علی نے لکھاکہ میں حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ شیئرکرناچاہتا ہو، کچھ روزقبل میرے علم میں آیا کہ پاکستان کا سب سے مشہوربرانڈ پی ایس ایل کرکٹ فرنچائز پشاورزلمی میری اجازت کے بغیر تقریباً ایک سال سے میرامارخورڈیزائن کاپی کرکے بطوراپنامال تجارت استعمال کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1488982930143813632
گرافک ڈیزائنر نے ٹویٹ میں مارخور لوگو ڈیزائن اور گلوکار فرحان سعید کی تصویرشیئرکی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے لوگو والی شرٹ پہن رکھی ہے،فرحان سعید نے فورٹیٹیوڈ بینڈ کے ساتھ پشاورزلمی کا ترانہ ہرقدم ہے زلمی گایا، جس میں ہانیہ عامراورعلی رحمان بھی شامل ہیں۔

احتشام علی کے ٹوئٹس پرصارفین نے اپنے تبصروں میں لکھا کہ انہیں کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پشاورزلمی آفیشلزسے جواب طلب کرنا چاہیے،گرافکس ڈیزائنر کو اُن کا ڈیزائن کاپی کرنے پر درخواست دائرکرنی چاہیے اورپشاور زلمی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1488984169875136521
احتشام علی کے اس دعوے پر زلمی کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا،لیکن اس بحث سے ہٹ کر شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی ہے، عوام اپنی من پسند ٹیم کو سپورٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

آج پی ایس ایل کے دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا،دوسرے میچ میں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اِن ایکشن ہو گی۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Copyright naam ki to koi cheez nahi hai Pakistani mein, khaas tor pe creative arts aur talent ki side mein. Thats why all the artists either leave Pakistan or look across the border for work. Because making a decent living off your art is impossible.

Guy should first get in touch with the owners of the team and ask for proper compensation including a % from merch sales if that doesn't happen sue them.