پر تشدد مظاہروں سے ٹرمپ سیاسی فائدہ اٹھائے گا

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
ایسے وقت امریکہ میں پر تشدد مظاہرے ہو رہے ہیں جب الیکشن میں چند ماہ رہ گئے ہیں . ایسا نظر آ رہا ہے کہ جان بوجھ کر مظاہروں کو پر تشدد بنایا جا رہا ہے . پر تشدد مظاہروں کا مقصد ٹرمپ کو سیاسی فائدہ پہنچا نا ہو سکتا ہے . کیوں کے گورے اکثریت میں ہیں تو ان پر تشدد مظاہروں سے اکثریت میں غیر محفوظ ہونے اور خوف پیدا کرنے کا کام لیا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ ہو سکتا ہے .

یہ کھیل مزید بگڑ سکتا ہے اور خانہ جنگی جیسا ماحول بھی پیدا ہو سکتا ہے . درحقیقت سرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے عوام کی اکثریت ذلیل رہتی ہے . سرمایہ کار جو سرکاری امداد حاصل کرتے ہیں اس کا بہت تھوڑا حصہ عوام پر خرچ کرتے ہیں . ایسے موقع پر جب بے روزگاری عروج پر ہو اور سرمایہ دارانہ نظام کی بربادی سے امید کی کوئی کرن باقی نہ رہے تب نظام کی تباہی کے سوا کچھ نہیں بچتا . اگر امریکہ تباہ ہوا تو اس کے ساتھ پورا معاشی نظام تباہ ہو گا . خاص کر ڈالر کی تباہی سے لاکھوں کروڑ پتی ککھ پتی ہو جائیں گے . اس سودی نظام نے تباہ ہونا ہے

اور اس کے ساتھ ہی بہت سی معیشتیں بھی تباہ ہوں گی . جب بھی کو ئی بحران آتا ہے تو ملکی نظام کا بھی بڑا امتحان ہوتا ہے . جو نظام جگاڑ سے چل رہے ہوتے ہیں برباد ہو جاتے ہیں . پاکستان اور بھارت کے نظام انتہائ کرپٹ اور جگاڑ سے چلنے والے ہیں . پاکستان تو ایک طرح سے دیوالیہ ہو چکا ہے معیشت تباہ ہو گئی ہے . بھارت کا نظام بھی دھکے کھا رہا ہے

اور معاشی تباہی سے عوامی رد عمل کسی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے . ایسے میں چین کا سوشلسٹ ماڈل ہی بچتا نظر آ رہا ہے . سو سال قبل پہلی جنگ عظیم کے بعد دنیا کا نقشہ بدل گیا تھا . ایسا لگتا ہے ایک بار پھر قدرت نے نقشے بدلنے کا کھیل شروع کر دیا ہے
 

Star Wars

MPA (400+ posts)
Protests are damaging the economy and tarnishing their image further. Who cares if Trump benefits from the chaos or not as an individual. You are missing the bigger picture.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
خوفزدہ کرو اور استعمال کرو. ماضی قریب میں دنیا کو "دہشت گردی" سے خوفزدہ کرکے مسلم خاص کر عرب ممالک میں دہشت گردی کی گئی
 

Masud Javed

Chief Minister (5k+ posts)
his base will stick with him even more
he may take personal benefit from it but destroying america in the process.