پریانتھا کمارا کی لاش کو مسخ کرنےاور آگ لگانے والے ملزمان بھی گرفتار

sialko-11--1.jpg

پولیس نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر کی لاش کو مسخ کرنے اور نذر آتش کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے پریانتھا کمارا کی لاش کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے اور ایک دوسرے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونےو الے شخص کی شناخت امتیاز بلی نے نام سے سامنے آئی ہے جس نے فیکٹری مینجر پر تشدد کیا ۔

پولیس کے مطابق امتیاز عرف بلی اس کیس کا اہم ترین ملزم ہے جسے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپوں کے بعد گرفتار کیا، ملزم ہر بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کرلیتا تھا، گرفتاری کے روز امتیاز راولپنڈی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے اسے بس میں سے گرفتار کرلیا۔

https://twitter.com/x/status/1467847996515749897
پولیس نے پریانتھا کمارا کی لاش کو نذر آتش کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے مگر اس کی شناخت ابھی پوشیدہ رکھی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس کا مقدمہ 900 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں اب تک132 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، اس کیس میں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزمان کی تعداد بھی27 تک پہنچ چکی ہے۔

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
حب رسول کا کچھ تو بھرم رکھ لیتے کم از کم گرفتاری ہی بغیر چھپے دے دیتے دنیاکیا کہے گی کہ عاشقان رسول یوں چوہے کی طرح بلوں میں چھپتے پھر رہے ہیں ان کے بانی لیڈر کا اپنا حال بھی یہی تھا جاہلوں کی طرح بڑھکیں مارتا تھا گالیان دیتا تھا مگر ایک ہی جیل یاترا کے بعد آسیہ بی بی کے نام کے ہجے تک بھول گیا کبھی بھول کر بھی آسیہ کا نام نہیں لے سکا
 
Malik_007

Senator (1k+ posts)

abhi to phansi k bad dekhna mafi ki darkhuwastain inki !
 
Complete Sense

Minister (2k+ posts)
He must be hanged immediately, if the case is prolong, he will be declared Gazi of Sialkot and he will win election.... And the saga will continue