پریانتھا کمارا قتل کیس: اے ٹی سی نے پہلے ملزم کو سزا سنادی

6printhapehisazab.jpg

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھاکماراقتل کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی ہے، ملزم عدنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔


عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر تشہیر کی تھی۔ عدنان نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس کی تشہر کرتے ہوئے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دیا تھا جس پر اس کے خلاف تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے سری لنکن مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا تھا اور اسکی لاش کو چوک پر نذر آتش بھی کیا تھا۔جس کے بعد پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85 ملزمان کونامزد کیا تھا جن میں سے 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے۔
 
Last edited:

Kam

Minister (2k+ posts)
Such minor punishments can only encourage crime.
Nothing less than life prison or death sentence can only deter such crimes and its supporters.
What is the difference between bhutto case and this guy.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایک سال بعد یہ اپنی بوتھی پر غازی اور پونچھل پر مجاہد لکھوا کر پھرے گا اور شک نہیں کہ پہلا شکار جج کا ہی کرے جس نے اتنی ڈھیلی سزا دی ہے؟
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Khadim fasaadi nay inn logon ko itna sangdil aur haiwaan bana dia hai keh judges bhi inn ko saza daitay howay dartay hain. Un tamaam logon ko bhi sharam aanay chahiay jo Nawaz ko giraanay kay liay iss fasaadi Moulvi ki support kar rahay thay.