پرویز خٹک کی قانون کی خلاف ورزی پر کارکنوں کی حوصلہ افزائی،پولیس کو دھمکیاں

2.jpg

خیبرپختونخوا کا ضلع نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کر رہے تھے، جلسے کے اختتام پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے آتش بازی کی تو کے پی پولیس نے ہدایت دی کہ آتش بازی روک دی جائے۔

پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی کی بات کرتی نظر آتی ہے یہی اس کا منشور بھی تھا مگر اس طرح کے واقعات میں مرکزی رہنماؤں حتیٰ کہ حکومتی وزرا کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آنا غیر معمولی بات ہے۔

https://twitter.com/x/status/1439284252881850368
 

JunaidMarwat

MPA (400+ posts)
Isko sub kuch maaf hai. He should be in jail for making money in BRT or brining 90% of his family in the govt. Nepotism at its best.