پرویز الہیٰ کو ن لیگی اراکین صوبائی اسمبلی کی حمایت بھی مل گئی

6%D9%BE%D8%B9%D8%B1%D8%B7%D8%A7%DB%8C%D8%B2%20%D8%B1%D9%84%D8%A7%DB%8C.jpg

حکومت کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو وزیراعلی پنجاب بنانے کے بعد ن لیگ کے منحرف اراکین نے بھی پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت ق لیگ کو حکومت سے علیحدگی اختیار نہ کرنے کےبدلے پنجاب کی وزارت اعلی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب ق لیگ کے حکومتی کیمپ میں رہنے کے چانسز بڑھ گئے ہیں۔

اس اعلان کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے منحرف اراکین نے بھی پرویز الہیٰ پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے، اس بات کا اظہار ن لیگی رکن اشرف انصاری نے کیا اور کہا کہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیا جاتا ہے تو ہم ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1508437403199016975
انہوں نے کہا ہمارے گروپ میں 7 ارکان شامل ہیں جبکہ مزید 15 ن لیگی ارکان بھی ہمارے ساتھ پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔

ن لیگی اراکین کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے بھی پنجاب میں وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرمملکت فرخ حبیب نے ٹویٹر پراعلان کیا تھا کہ ق لیگ کے رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے ہیں جس میں چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب میں وزیر اعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا ہے۔
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
So Imran khan has decided to give PDM thugs a dose of their own medicine and beat them in their own game ?
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھا فیصلہ ہے امرتسری کنجر دلے ہاراں والے رام گلی کے چکلے والے بلڈاگ شریف بٹ کیُ امید کے خلاف