پاکستان کے پاس کتنے ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں؟

Pakistan-economy-is-growing-despite-regions-negative-growth-Hammad.jpg


ورلڈ گولڈ کونسل نے مختلف ممالک کے پاس موجود سونے کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کے ذخائر 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 64.64 ٹن تھے، جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 64.65 ٹن ہوگئے ہیں، دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً 3.8 ارب ڈالر مالیت کے برابر سونا ذخائر میں موجود ہے اور یہ تقریباً ملک کے مجموعی ذخائر کا 16.6 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک ایسے بھی ہیں جن کے پاس سونے کے ذخائر پاکستان کی نسبت زیادہ موجود ہیں، امریکا ان ممالک میں سرفہرست ہے،امریکا کے پاس سب سے زیادہ سونے کئ ذخائر ہیں جس کی تعداد 8 ہزار ٹن سے زیادہ ہے،یہ تعداد یورپ کے تین بڑے ممالک کے ذخائر کو ملا کر بھی سب سے زیادہ ہے۔

دوسری پوزیشن پر جرمنی ہے،جرمنی کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 3 ہزار 361 ہے،ایشیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر چین کے پاس ہیں، ذخائر کی تعداد 1948 ٹن ہے،بھارت کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 695 ٹن ہے،پاکستان کے پاس بھارت سے کم ذخائر ہیں،دنیا کے مختلف ملکوں کے سینٹرل بینک کے ریزروز کئی اقسام کے ہوتے ہیں جن میں سونے کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرنسیاں وغیرہ بھی شامل ہوتی ہیں۔​