پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں، شغلی فراز

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1386693936656179205
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں جو 16 میں سے صرف 4 فنکنشز پر پورا اترتے ہیں، ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں، اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ ہنگامی طور پر فعال کرنے میں بھی مسائل ہیں۔

اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے، این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹرز بنا رہی ہیں لیکن ہمارے وینٹی لیٹرز 16 میں سے صرف 4 فنکشنز پر پورا اترتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و پیداوار سے اسٹیل ملز کے پلانٹ سے متعلق بات ہوئی ہے، اسٹیل ملز سے آکسیجن ہنگامی طور پر فعال کرنے میں وقت لگے گا، اگر ایسا ہوجائے تو اچھی بات ہے لیکن لگتا ہے کہ اس میں مسائل ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہم سے جو بھی بھارت کے لیے ہوسکا ضرور کریں گے، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں بلکہ بزنس کے لیے ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے، ہمیں لوکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔


Shource
 
Last edited by a moderator:

Resident Evil

Senator (1k+ posts)
ایویں تو لوگ ولایتی چیزوں پر بھروسہ نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
169534765_3159897780944479_1439909209712760432_n.jpg
 
Last edited:

KhanSuppporter

Minister (2k+ posts)
We have an awful system. Unprofessional people trying to run complex departments. And the government can’t appoint professionals outside of the dumb parliamentarians.
And IK is not doing anything to change our useless laws.
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان ميں سپريم کورٹ اور آرمی ہی ٹائيم ٹيسٹڈ ہيں باقی سب بيکار۔​
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
yeh fawad ch. kki uss baat ka jawab hai jab uss ne kaha tha ke ministry main islahaat ka amal waheen se shuru karega jahan se chhora tha.. meaning Shibli Faraz didn't do anything.

Lol.. joker ministers. aik doosray ki le rahay hain.
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
اس ڈڈو کو وزارت اطلاعات جانے کا غم ابھی تک ہے اسلیے فواد چودھری کی بنائی ہر کامیابی زہر لگتی ہے۔
کیا برا کر رہا ہے، پول ہی تو کھول رہا ہے بیچارہ، چوہدری کو جوسائنس زور سے آئی ہو تھی ۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
کیا برا کر رہا ہے، پول ہی تو کھول رہا ہے بیچارہ، چوہدری کو جوسائنس زور سے آئی ہو تھی ۔

کیا پول کھول رہا ہے۔۔؟ اس بینکر کو سائنس کی الف بے کا نہیں پتا۔۔۔ پچھلے دنوں بیان دیا تھا کہ چاند دیکھنا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کام نہیں۔۔۔ جسکا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ فواد چودھری پہ غصہ ہے۔۔ اب فواد چودھری اسکا پول کھول دے کہ پی ٹی وی کو ایک سال پہلے ایچ ڈی پہ کرنا تھا اب تک اس ڈڈو نے کیا کیا ہے اسمیں؟