پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات،وزارت اطلاعات و آئی ایس پی آر کااجلاس

5diamondjublyijlaas.jpg

وزارت اطلاعات و نشریات اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مشترکہ اجلاس میں ملک بھر میں قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے سے متعلق پلان کا جائزہ کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شرکت کی، اجلاس میں قیام پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے مجوزہ تقریبات اور تیاریوں کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا اور ڈائمنڈ جوبلی کے جشن کو قومی یک جہتی، اتحاد اور یگانگت کے فروغ کا یادگار موقع بنائے جانے پر اتفاق ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1544698881744699397
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تقریبات میں ملک بھر کی تمام ثقافتوں اور وفاق پاکستان کے تمام رنگوں کو شامل کیا جائےگا، نوجوانوں کی جشن آزادی تقریبات اور مقابلوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائےگی۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی طرف سے 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جشن آزادی کےموقعے پرملی نغموں کےمقابلے اوراس میں حصہ لینے والوں سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیاگیا۔

بریفنگ کے مطابق ملی نغمے کے مقابلوں میں حصہ لینے کی تاریخ30جون مقرر کی گئی تھی، یکم سے9جولائی تک مقابلوں میں شریک ہونے والوںکو شارٹ لسٹ کیاجائےگاجس کے بعد شارٹ لسٹ کئے جانے والوں کو اسلام آباد بلایا جائے گا، مقابلہ جیتنے والے امیدوار کا ملی نغمہ 11 سے 14 اگست تک قومی نشریاتی رابطے پر نشر ہو گا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارت خانوں میں بھی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےملک گیر تقریبات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور وزیر اطلاعات نے قومی تقریبات کی تیاریاں کرنے والی ٹیموں اور ڈیپارٹمنٹس کے جذبے کو سراہا۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
ایک چڑی اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے
دُور سے ایک انسان آتا دیکھائی دیا۔ چڑی نے چڑے سے کہا کہ اُڑ جاتے ہیں یہ ھمیں مار دے گا۔
چڑا کہنے لگا کہ بھلی لوک دیکھو ذرا اسکی دستار پہناؤا شکل سے شرافت ٹپک رھی ھے یہ ھمیں کیوں مارے گا۔
جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا مار دیا


چڑی فریاد لےکر بادشاہ وقت کے پاس حاضر ھو گئی۔

شکاری کو طلب کیا گیا۔ شکاری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ بادشاہ نے چڑی کو سزا کا اختیار دیا کہ جو چایے سزا دے۔

چڑی نے کہا کہ اسکو بول دیا جاۓ کہ!!
اگر یہ شکاری ھے تو لباس شکاریوں والا پہنے۔

شرافت کا لبادہ اتار دے---
(مولانا رومی)
 

merapakistanzindabad

MPA (400+ posts)
inn se naghmein record karwalo bus issi ke qabil reh gaye hein yeh lgenerals:!!!!! darpok begherat buzdil generals....america ke munh kholne se pehle yeh apna pichwara aag kar dete hein..... ek phone call pe dher hone wale generals!!!!! oor jab helicopters ata hein oor operation karke chale jaate hein yeh so rahe hote hein:!!!!phir kehte hein ke isi bari top ki agency hae....chawal marte hein.......
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
نئے ڈرامے اور گانے بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پٹاخے شب برات پر چلانے اور جنگی ساز و سامان کو میوزیم میں رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
To celebrate what?? To have criminal prime minister and ministers of 11 corrupt parties?? Will be good for you to lick, not for Pakistan to loot