پاکستان کو چین کا قرض فوری طور پر ادا نہیں کرنا، چینی سفیر

A-Thinker

Minister (2k+ posts)
yao-jing-640x425.jpg














پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ کہتے ہیں کہ چین کا قرض پاکستان نے فوری طور پر ادا نہیں کرنا اور نہ ہم فوری طور پر مطالبہ کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جینگ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ہے اور ہم اس کےلیے کسی قسم کی مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکچ کے بارے میں معلومات لی، مجھے یقین ہے کہ وہ قرض کے حوالے سے سوال کرتے ہوں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک میں تمام ممالک کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ یہ کسی ایک ملک کا منصوبہ نہیں، مجھے یقین ہے کہ بھارت سمیت تمام ممالک سی پیک کے معاملے کو سمجھ پائیں گے، سی پیک مکمل طور ایک معاشی منصوبہ ہے اسٹریجیک نہیں۔

چینی سفیر سے زبردستی پاکستانی لڑکیوں کی چینی لڑکوں سے شادیوں پر سوال بھی کیا گیا۔ یاؤ جینگ نے کہا کہ یہ شادیاں رضا مندی سے ہوتی ہے، شادی یقین اور محبت کا رشتہ ہے تاہم اس میں کچھ غیر قانونی ایجنٹس بھی شامل ہیں جو چین پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں، جو اس قسم کی شادیوں کا انتظام کرتے ہیں، جو ہمارے قوانین کے بھی خلاف ہے

سکیانگ میں غیر قانونی ٹرینگ سینٹرز کے حوالے سے سوال پر چینی سفیر نے کہا کہ یہ تربیتی مراکز ہیں جہاں پر لوگوں کو ’’ووکیشنل ٹریننگ‘‘ دی جاتی ہے، کمیونٹی کو با اختیار بنانے کےلیے ایسی تربیتی مراکز بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے غلط افوائیں پھیلائی جاتی ہیں، اس قسم کے مراکز پورے چین میں ہیں۔

source

 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Chinese loan span is long term. But all we need to do is to use it wisely, otherwise any loan money can be a burden if you don't plan it well and spend it on things which are less profitable than the interest rate itself.
 

kingQ

Minister (2k+ posts)
Chinese loan span is long term. But all we need to do is to use it wisely, otherwise any loan money can be a burden if you don't plan it well and spend it on things which are less profitable than the interest rate itself.
Don't worry. This loan will be paid off by future governments after your leadership will have rotten in gutters.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Don't worry. This loan will be paid off by future governments after your leadership will have rotten in gutters.

Gutter say yad aaya tumhay os main kisi ne phenka tah ya pedaish hi udher ki hai tmhari?