پاکستان میں پٹرول خطے میں سب سے سستا، بھارتی جماعت کانگریس کے اعدادوشمار

congress-fuel1121.jpg


بھارت میں پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ، بھارتی جماعت کانگریس مودی سرکار پر برس پڑی، پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم قرار دیدیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جماعت کانگریس نے بھارت اور جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ایک موازنہ پیش کیا ہے اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی جھوٹ بول سکتی ہے، اعدادوشمار جھوٹ نہیں بولتے۔

بھارت کی دوسری بڑٰ جماعت کانگریس کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بھارتی کرنسی میں 108روپے 42 پیسے ، ڈیزل کی قیمتیں 80 روپے 6 پیسے ہیں جبکہ پاکستان میں پٹرول 60 روپے اور ڈیزل 58 روپے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1456931867165270027
کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں پٹرول 68 روپے، افغانستان میں 62 روپے، بنگلہ دیش میں 77 روپے 7 پیسے، نیپال اور بھوٹان میں 81 روپے کا ہے۔

کانگریس کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا فرق 48 روپے بنتا ہے۔

FDf0AtYVUAUnmTo


اس موقع پر کانگریس نے ایک ہیش ٹیگ "بی جے پی کو شکست دیکر انڈیا کو بچائیں" بھی چلایا۔

اس پر پبلک نیوز کے صحافی عدیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا جارہا ہے، خطے میں پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیسی ہیں آپ خود دیکھیں

https://twitter.com/x/status/1457335668200271873
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ لو جی پاکستانیوں اب بھارت میں بھی پاکستان کی مثال دی جارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1457453618911760390