پاکستان میں ریپ اور ہم جنس پرستی کے بڑھتے ہوئے جرائم

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے حالیہ انٹرویو کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان بپا ہے۔ ان تمام تر باتوں اور بے شمار کمنٹس میں سے گزرتے گزرتے مجھے چند ایک نکات ایسے دیکھنے کو ملے کہ ایک مرتبہ مجھ جیسا سوچ سے فارغ انسان بھی سوچ میں ڈوب گیا۔

ٹھیک بات ہے کہ بے پردگی ضرور اسکی ایک وجہ ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سوچنا یہ بھی پڑتا ہے کہ بے پردگی تو اکثر دیگر ممالک میں بھی ہے، انٹرنیٹ کا استعمال بھی شائد ہم سے زیادہ ہی ہے، لیکن وہاں چاہے کام با الرّضا زیادہ ہوتا ہو، لیکن بالجبر ہمارے معاشرے کے حساب سے بہت ہی کم ہے۔

اب یہاں میں خواہ مخواہ شماریات میں نہیں پڑوں گا بلکہ اصل مدعے کی بات پر آتا ہوں۔ جن کمنٹس نے سب سے زیادہ میری توجّہ اپنی جانب مبذول کروائی ان میں سے ایک بات تھی کہ ایک تو ہمارے یہاں اس معاملے کی رپورٹ کرنے کے بعد کوئی پردہ پوشی نہیں رہتی اور متاثرہ لوگ اور خاندان چلتے پھرتے ریپ کا اشتہار بن جاتے ہیں۔ اس وجہ سے اکثر لوگ تو ایسے کیس رپورٹ ہی نہیں کرتے۔

دوسری بات یہ کہ ہمارے یہاں اس جرم کو ثابت کرنا اتنا مشکل کام ہے کہ جرم کرنے والے کو تقریباً یقین ہوتا ہے کہ اسے سزا نہیں ہوگی۔ اسلیئے لوگوں کا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

تیسری اور سب سے زیادہ اہم بات جو مجھے ان کمنٹس میں نظر آئی وہ یہ تھی کہ ہم نے اپنی بیٹیوں کی تو تربیت پردے اور غیرت وغیرہ کے ضمن میں کی ہوتی ہے، لیکن ہم لوگ اپنے بیٹوں کی تربیت کرنا شائد بھول گئے ہیں۔

کیا کہتے ہیں آپ لوگ، کیا یہ وجوہات بھی درست ہیں؟ یا نہیں؟ یا ان کے علاوہ بھی کوئی بڑی وجوہات ہیں جنکا احاطہ اس پوسٹ میں نہیں کیا گیا؟

سب اپنے الہ دین کے چراغ لیکر روشنی ڈالیں اور رہنمائی فرمائیں
 
Last edited:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
تیسری اور سب سے زیادہ اہم بات جو مجھے ان کمنٹس میں نظر آئی وہ یہ تھی کہ ہم نے اپنی بیٹیوں کی تو تربیت پردے اور غیرت وغیرہ کے ضمن میں کی ہوتی ہے، لیکن ہم لوگ اپنے بیٹوں کی تربیت کرنا شائد بھول گئے ہیں۔

بہت ہی خوبصورت بات، مگر اس سے بھی خوبصورت۔۔۔قرآن کا ترجمے کے ساتھ مطالعہ، جس میں عورت کو پردے کے حکم سے پہلے مرد سے کہا گیا کہ اپنی نظریں نیچھی رکھا کرو، ۔۔۔
اور احادیث کے مطابق ایک نظر اگر کسی پر پڑجائے تو ٹھیک ، دوسری نظر مت ڈالنا۔۔۔
یہ احکام مردوں کے لیئے ہی ہیں۔۔۔

E4ae9aGWEAAfVoX
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آگ اور ایندھن کو ساتھ ساتھ رکھ کر جنسی بےراہ روی اور تشدد کم کرنے کا مغربی طریقہ کار بذات خود ایک مسئلہ بن گیا ہے. مشرق ہو یا مغرب حل یہی ہے کے آگ اور ایندھن کو دور دور رکھا جائے،آگ بھڑکانے والے اسباب کی روک تھام کی جائے اور حادثے کے سبب بننے والے/والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آگ اور ایندھن کو ساتھ ساتھ رکھ کر جنسی بےراہ روی اور تشدد کم کرنے کا مغربی طریقہ کار بذات خود ایک مسئلہ بن گیا ہے. مشرق ہو یا مغرب حل یہی ہے کے آگ اور ایندھن کو دور دور رکھا جائے. اور حادثے کے سبب بننے والے کو عبرت ناک سزا دی جائے

جناب جیسا کہ میں پہلے عرض کرچکا ہوں کہ اسمیں کوئی دو رائے نہیں کہ پردہ ضرور بے ہودگی سے بچاوٗ کا ذریعہ ہے، لیکن یہاں معاملات کچھ دوسری طرز کے چل رہے ہیں۔ مفتی صاحب کے گھر میں لازمی بات ہے کہ پردہ مفقود تو نہ ہوگا۔ لیکن پھر بھی اس عمر میں لواطت جیسا گناہ؟

تھوڑا اور دائیں بائیں نظر دوڑائیں، دیہاتی علاقوں میں لوگ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ یہ عمل قبیح کرنے کے بعد انھیں بے دردی سے قتل بھی کردیتے ہیں۔

برطانیہ کا معاشرہ میں خود دیکھ چکا ہوں، بالکل یہ بات درست ہے کہ وہاں ایسے مسائل کافی زیادہ ہیں، لیکن وہ اتنے سنگین نوعیت کے اکثر نہیں ہوتے جتنے ہمارے یہاں ہو رہے ہیں۔

بھائی دیکھیں یہ مسئلہ ہمارے معاشرے میں دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور اس بارے میں ہمیں موثر اقدامات کرنے چاہیئں۔
کیا صرف پردہ اور جلد عمر کی شادی ہی ان مسائل کا حل ہیں یا پھر ہمارے قانون اور اخلاقیات کا بھی اسمیں کچھ عمل دخل ہے؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

جمہوریت کا حسن اسکے فیوض اور اسکے تبرکات اور اسکی برکات اپنی تمام تر ہوش رباء رعنایؤں کے ساتھ
Over to Ranaji.
ہاں جتھے اصل گل کرنی ہوے تو اوور ٹو رانا جی ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب، ایسے نہیں چلے گا۔

جمہوری نظام کا ضرور اسمیں بہت کردار ہے کہ جس نے ہمارے یہاں گدھوں کو بھی وزیر اعظم بنوایا اور انھی گدھوں نے اپنے مغربی چرواہوں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے نہ صرف اپنے، بلکہ قوم کے پلّے بھی ہوا میں اچھال دیئے۔

لیکن ڈکٹر صاحب، پھر یہ کے پی کے اور ملحقہ علاقوں میں لواطت کا فیشن تو عرصہ دراز سے عام ہے۔
دوسری جانب یہ بات ہم نے کب آخری مرتبہ اپنے کسی بیٹے، بھائی، بھانجے یا بھتیجے وغیرہ کو سمجھائی کہ دیکھو تم پر برائی سے دور رہنا اتنا ہی لازم ہے جتنا کہ ہمارے گھر کی عورتوں کا؟
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)

برطانیہ کا معاشرہ میں خود دیکھ چکا ہوں، بالکل یہ بات درست ہے کہ وہاں ایسے مسائل کافی زیادہ ہیں، لیکن وہ اتنے سنگین نوعیت کے اکثر نہیں ہوتے جتنے ہمارے یہاں ہو رہے ہیں۔

اب یہاں ڈنڈی مار گئے۔۔۔ برطانیہ میں ٹین ایجر بارہ تیرا چودا سالہ ماوں کے قصوں سے واقف نہیں شاید؟

اور ہم جنس پرستی تو جیسے مزہب بن گیا ہو یورپ و امریکہ میں۔۔۔
 
میرے خیال میں قانون کے مومی ہاتھ ایک اہم نقطہ جس کی وجہ سے یہی نہیں ہر جرم کی شرح کہیں زیادہ ہے. گاڑی تلے روند دو کوئی پوچھنے والا، پولیس گردی کی وجہ سے کتنے جرائم اور عام لوگوں کے ساتھ کتنی ناانصافی ہوتی ہے. اس کے اوپر اخلاقی زوال کا تڑکا لگا ہو تو مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں جتھے اصل گل کرنی ہوے تو اوور ٹو رانا جی ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب، ایسے نہیں چلے گا۔

جمہوری نظام کا ضرور اسمیں بہت کردار ہے کہ جس نے ہمارے یہاں گدھوں کو بھی وزیر اعظم بنوایا اور انھی گدھوں نے اپنے مغربی چرواہوں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے نہ صرف اپنے، بلکہ قوم کے پلّے بھی ہوا میں اچھال دیئے۔

لیکن ڈکٹر صاحب، پھر یہ کے پی کے اور ملحقہ علاقوں میں لواطت کا فیشن تو عرصہ دراز سے عام ہے۔
دوسری جانب یہ بات ہم نے کب آخری مرتبہ اپنے کسی بیٹے، بھائی، بھانجے یا بھتیجے وغیرہ کو سمجھائی کہ دیکھو تم پر برائی سے دور رہنا اتنا ہی لازم ہے جتنا کہ ہمارے گھر کی عورتوں کا؟

? ??

او پاء جی جتھوں وی شروع کرو گل ایس جمہوریت بی بی تے ای آ کے مکنی اے . میں خشک گلی باتی دی بجائے شرط لان واستے تیار آں . فیصلہ ارتغرل دی تلوار نال کر لؤ بیشک

بے لگام آزادیاں-----> فریڈم کے نام پر
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اب یہاں ڈنڈی مار گئے۔۔۔ برطانیہ میں ٹین ایجر بارہ تیرا چودا سالہ ماوں کے قصوں سے واقف نہیں شاید؟

اور ہم جنس پرستی تو جیسے مزہب بن گیا ہو یورپ و امریکہ میں۔۔۔
نہیں بالکل ڈنڈی نہیں ماری۔ میں یہاں یہی بات کر رہا ہوں کہ وہاں کام با الرّضا زیادہ ہوتا ہے، جبکہ ہمارے بڑھتا ہوا مسئلہ با الجبر کا ہے۔

کیا آپکو معلوم ہے کہ اگر ایک شخص کے بارے میں برطانیہ میں رپورٹ کردی جائے پراسانی کی تو کوئی قصور ہو یا نہ ہو، وہ شخص آپ سے بیس فٹ سے کم فاصلہ نہیں رکھ سکتا۔ اگر ایسا کرے گا تو قانونی طور پر پکڑ میں ہوگا۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
میرے خیال میں قانون کے مومی ہاتھ ایک اہم نقطہ جس کی وجہ سے یہی نہیں ہر جرم کی شرح کہیں زیادہ ہے. گاڑی تلے روند دو کوئی پوچھنے والا، پولیس گردی کی وجہ سے کتنے جرائم اور عام لوگوں کے ساتھ کتنی ناانصافی ہوتی ہے. اس کے اوپر اخلاقی زوال کا تڑکا لگا ہو تو مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں
جی مجھے معلوم ہے کہ آپکو تھوڑا سمجھانا پڑتا ہے، لیکن آپ سمجھ جاتے ہیں آخر کار۔ بالکل ایسا ہی ہے کہ ہمارے یہاں قانون کی عملداری بالکل ناپید ہوچکی ہے اور اسکے اوپر سے اخلاقی زوال کا تڑکا لگ چکا ہے۔

بے پردگی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے قانونی نظام کو بھی صحیح اسلامی طرز پر استوار کرنا ہوگا۔ دو چار لوگوں کو اس گناہ کی اصل اسلامی سزا سے متعارف کروایا جائے، میرا خیال ہے کہ اگلے ہی سال یہ واقعات آدھے سے کم ہوجائینگے۔

پھر دوسری طرف اپنے گھر کے بیٹوں کی تربیت پر بھی اس معاملے میں والدین اور دیگر بزرگوں کو زور دینا چاہیئے۔ اتنا ہی زور جتنا ہم اپنی بیٹیوں کی اس معاملے میں اخلاقیات پر دیتے ہیں۔ انشاءاللہ ضرور اچھے نتائج برآمد ہونگے۔
 
out_lander

Politcal Worker (100+ posts)

جمہوریت کا حسن اسکے فیوض اور اسکے تبرکات اور اسکی برکات اپنی تمام تر ہوش رباء رعنایؤں کے ساتھ
Over to Ranaji.
سہیل شجاع کے احترام میں تجھے اس تھریڈ پر معافی دے رہا ہوں
اس معافی کو عیاشی جان کر انجوائے کر اور سہیل صاحب کو دعائیں دے جن کی جوتیوں کے صدقے تیری بوسیدہ عزت کو وقتی پناہ ملی

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
? ??

او پاء جی جتھوں وی شروع کرو گل ایس جمہوریت بی بی تے ای آ کے مکنی اے . میں خشک گلی باتی دی بجائے شرط لان واستے تیار آں . فیصلہ ارتغرل دی تلوار نال کر لؤ بیشک

بے لگام آزادیاں-----> فریڈم کے نام پر
یہ ارتغرل کی تلوار کہیں کسی غزنوی کی میان میں فٹ ہوجائے گی۔
? ? ?
ویسے بھی لارنس آف اریبیا میں ترکوں نے میجر لارنس کے ساتھ کچھ ایسا ہی کیا تھا، یاد ہے؟

بھائی یہ مسائل افغانستان کی ان سرحدوں میں بھی عرصے سے ہیں جہاں جمہوریت کو کبھی پر مارنے کی بھی اجازت نہیں ملی۔

_113877623_166950c8-226d-45e2-837f-9357f19ee20b.jpg

یہ کلچر ہے ہمارے کچھ علاقوں کا۔ ہاں جمہوریت کی وجہ سے ہمارا قانونی نظام ضرور خصّی ہوچکا ہے۔ مگر دوسری جانب ہماری معاشرتی اقدار کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے، جس کی وجہ سے بچیوں کو تو پردہ پر زور دلوایا جاتا ہے، لیکن بچوں کو اس معاملے میں کچھ نہیں کہا جاتا۔
 
کج تواڈیاں تے زیادہ میریاں ٹھیک...... مڈل روڈ-----> گل مکاؤ
ڈی این اے دی خرابی دا الاج-----> ناٹ پاسیبل
 
Everus

Senator (1k+ posts)
سہیل شجاع کے احترام میں تجھے اس تھریڈ پر معافی دے رہا ہوں
اس معافی کو عیاشی جان کر انجوائے کر اور سہیل صاحب کو دعائیں دے جن کی جوتیوں کے صدقے تیری بوسیدہ عزت کو وقتی پناہ ملی

آپ جیسے اچھا لکھنے والے ڈاکٹر ایڈم کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں، پلیز اس فارغ فضول اور بیکار آدمی کا پیچھا چھوڑ کر تعمیری بات کیا کریں

البتہ، آپکی پوسٹ بہت باریک اور معنی خیز ہے ?۔
سہیل صاحب کی جوتیوں کے صدقے ڈاکٹر کی بوسیدہ عزت کوپناہ دی
یعنی ڈاکٹر ایڈم کی عزت کی قیمت سہیل شجاع کی جوتیوں سے بھی کم ہے
اتنا ظالم جملہ کوئی تیز دماغ اور شاندار طنز نگار ہی لکھ سکتا ہے
اسی لیے میں کہتا ہوں "آپ جیسے اچھا لکھنے والے ڈاکٹر ایڈم کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں، پلیز اس فارغ فضول اور بیکار آدمی کا پیچھا چھوڑ کر تعمیری بات کیا کریں"۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

کج تواڈیاں تے زیادہ میریاں ٹھیک...... مڈل روڈ-----> گل مکاؤ
ڈی این اے دی خرابی دا الاج-----> ناٹ پاسیبل
Now we have CRISPR-CAS 9 technology available to alter the DNA of a live organism ? ? ?

and some people do believe that we are doing genetic modification of the present human race through mRNA vaccines.

لیکن ایناں دے ڈی این اے دی ارتقائی تبدیلی ڈنڈے دے نال بالکل کم خرچ تے بالا نشین حساب نال کی جاسکدی اے۔

دو چار نوں اج تسی صحیح اسلامی طریقے نال سزا دو، کل توں سارے اپنے ناڑے اسٹیل بیلٹ دے بنوا لین گے۔