پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

8patcumminsppcc.jpg

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں۔

کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔ پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے، ہم بطور کھلاڑی پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم 24سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہوں گے۔


پیٹ کمنز نے پاکستانی شائقین کرکٹ سے کہا کہ پاکستانی فینز کرکٹ دیکھنے ضرور آئیں۔ یہ سیریز ہمارے لیے اور فینز دونوں کیلئے بہت اچھا تجربہ ہوگا۔ ہم کورونا اور سیکیورٹی کی وجہ سے محدود ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ چکی ہے جو کہ 6 اپریل تک پاکستان میں موجود رہے گی۔ تاریخی دورے کا آغاز 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ بھی کھیلے گی۔

یاد رہے کہ کینگروز کی ٹیم سن 1998 کے بعد یہ پہلا پاکستانی دورہ کر رہی ہے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
بھوتنی نیا ۔ چار چفیرے تیرے بوٹاں اپنی نوکیاں کھبویاں ہوئیاں نے ۔ تو کھتو غیر محفوظی محسوس کریں گاں ۔ ایہہ گل توں پاؤڈری کولوں پجھ لیندا ۔​