پاکستانی درخواست قبول،پولینڈ کے پاکستانیوں کیلئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس اوپن

FMgVMBbXsAMqEWB


روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد پولینڈ نے پاکستانی درخواست منظور کرتے ہوئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں روسی حملوں کے بعد پھنسے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کیلئے حکومتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں، اب تک حکومتی کوششوں کی مدد سے 35 طلبہ بحفاظت پولینڈ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولینڈ کی جانب سے پاکستانی طلبہ کیلئے بارڈر پر ایک کراسنگ پوائنٹس سے پیدل داخلے کی اجازت دی گئی تھی تاہم حکومت پاکستانی کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد پولینڈ کی حکومت نے8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1497470175654072322
خرکیف میں پاکستانی سفارت خانے میں پھنسے طلبہ کو پہلے ٹرین کے ذریعے پولینڈ بھیجا گیا تھا ، اب مزید 65 پاکستانیوں کو کل پولینڈ بھیجا جائے گا۔
اسی دوران پاکستان ایئرلائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں طلبہ کی محفوظ منتقلی اور وطن واپسی کے طریقہ کار پر گفتگو ہوئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسےتمام طالب علموں کو یوکرین کے شہر ٹرنوہل میں یکجا کیا جائے گا، پولینڈ سے طلبہ کو زمینی راستے کے ذریعے ٹرنوہول کے سفارتخانے میں منتقل کیا جائےگا،جس کے بعد پولینڈ سے پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ طلبہ کو لے کر وطن واپس پہنچے گا۔